Connect with us

پاکستان

سندھ میں فورتھ شیڈول میں شامل افرادکی تعداد 149 ہوگئی

sindh police

سندھ  (صدائے سچ نیوز)سندھ کے مختلف اضلاع میں انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت فورتھ شیڈول کی لسٹ میں شامل افراد کی تعداد 149 ہو گئی ہے جبکہ سی ٹی ڈی کی جانب سے مزید 16 افراد کے نام فورتھ شیڈول کی لسٹ میں شامل کرنے سفارش بھی کر دی گئی ہے۔ان میں سے 25 افراد اس وقت جیل میں ہیں۔

سی ٹی ڈی کے مطابق اس وقت کراچی کے ضلع سینٹرل میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تعداد 17 ہے۔ ضلع ایسٹ میں 32 ،ویسٹ میں 23 ،ساؤتھ میں 2 ، کورنگی میں 10،کیماڑی میں 4، سٹی میں 13 اور ضلع ملیر میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی تعداد 4 ہے۔

ضلع بدین میں 2، حیدرآباد میں 3، دادو میں 2، جیکب آباد میں 7، جامشورو میں 2، قمبر میں 5، کشمور میں 2، خیرپور میں 1، لاڑکانہ میں 6، نوشہرو فیروز میں 5، سانگھڑ میں 2، شکارپور میں 1، سکھر میں 5 اور ضلع سجاول میں فورتھ شیڈول میں ایک شخص شامل ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق 149 میں سے 25 افراد اس وقت جیل میں اور 13 مسنگ ہیں جبکہ 6 افراد ہیں۔

فورتھ شیڈول کی فہرست میں ایسے افراد کے نام ڈالے جاتے ہیں جن پر انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت دہشت گردی ،دہشت گردی کی سہولت کاری ،فرقہ واریت پھیلانے کا شبہ ہو یا پھر ان کا تعلق کالعدم جماعتوں یا پھر مشکوک افراد کے ساتھ ہو۔

ان کے قومی شناختی کارڈ منسوخ اور بینک اکاوئنٹس منمجد کیے جاتے ہیں۔ جائیداد،گاڑی، زمین کی فروخت اور بیرون ملک سفر پر پابندی ہوتی ہے۔

ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی( ڈی آئی سی ) کی سفارش پر محکمہ داخلہ سندھ ان افراد کا نام انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت فورھ شیڈول میں شامل کرتا ہے۔ ایک فرد کا نام تین سال کے لیے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جاتا ہے۔

فورتھ شیڈول میں شامل افراد متعلقہ تھانے میں ہر ہفتے جبکہ سی ٹی ڈی میں ہر ماہ اپنی حاضری لگاتے ہیں اور سی ٹی ڈی اس لسٹ میں شامل افراد کی مانیٹرنگ اور سرویلنس کرتی ہے۔ان کی موبائل لوکیشن کو مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ اچانک ان کے گھروں پر جا کر بھی ان کی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاتی ہے۔ان کے روٹ کی مانیٹرنگ بھی کی جاتی ہے۔

اگر محکمہ داخلہ کی اجازت سے اس لسٹ میں شامل کوئی شخص ملازمت کر رہا ہے تو وہ اپنا روٹ پولیس کو بتاتا ہے۔ اگر اس روٹ سے ہٹ کر وہ کسی جگہ جاتا ہے تو اس کی بھی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ اس مقصد کے لیے سی ٹی ڈی نے ایک جدید سسٹم بنایا ہے اور ایسے افراد کا مکمل ڈیٹا بیس تیار کیا گیا ہے۔

تھانے میں غیر حاضری یا پابندیوں کی خلاف ورزی کی صورت میں ان افراد پر مقدمات بھی درج کیے جاتے ہیں اور پھر سے تین سال کے لیے ان کا نام اس لسٹ میں ڈال دیا جاتا ہے۔

دہشت گردی کے واقعات میں براہ راست ملوث ہونے ،دہشت گردوں کی سہولت کاری اور اشتعال انگیز تقریر کرنے میں ملوث افراد کے نام فورتھ شیڈول میں شامل کیے جاتے ہیں۔

تھانے کی حدود سے باہر جانے،کسی جنازے میں شرکت کرنے اور  اسپتال جانے سے پہلے انھیں مقامی تھانے کو آگاہ کرنا ہوتا ہے۔ ان افراد پر پبلک مقامات پر جانے اور جلسے جلوسوں میں شرکت پر بھی پابندی ہوتی ہے جبکہ ان کے آئی ڈی کارڈ، بینک اکاؤنٹ، پاسپورٹ،کریڈٹ کارڈ اور اسلحہ لائسنس بھی فریز ہوتے ہیں۔

اگر کسی کو ملازمت کرنی ہے اور  بینک اکاؤنٹ سے تنخواہ نکالنی ہے تو وہ ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی ( ڈی آئی سی ) کو درخواست دیتا ہے جس کے بعد اس کا کیس محمکہ داخلہ کو بھیجا جاتا ہے اور  وہاں سے اجازت ملنےکے بعد اسے اکاؤنٹ سے پیسے نکالنےکی اجازت دی جاتی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق تھانے میں غیر حاضری یا پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر سال 2025 میں 2 افراد جبکہ سال 2026 میں 6 افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

Journalist Soban Iftikhar Raja Journalist Soban Iftikhar Raja
پاکستان2 گھنٹے ago

صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام فورتھ شیڈول میں شامل، صحافتی حلقوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) بین الاقوامی نشریاتی ادارے اردو نیوز سے منسلک نوجوان صحافی ثوبان افتخار راجہ کا نام...

islamabad-security islamabad-security
پاکستان3 گھنٹے ago

اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، راستوں پر چیکنگ سخت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے...

Kalar kahar region Kalar kahar region
پاکستان3 گھنٹے ago

سردار ذوالفقار علی خان کی سیاسی و سماجی شخصیت ملک فور دل کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

کلر کہار( صدائے سچ) پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان، راجہ...

Petrol and Diesel Prices Petrol and Diesel Prices
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ اوگرا کی جانب سے جاری...

Missiles Missiles
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا کا میزائل حملہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جزیرہ قشم میں امریکا نے میزائل حملہ کیا ہے، میزائل حملے میں تاحال نقصان...

musadik-malik musadik-malik
پاکستان4 گھنٹے ago

وفاقی وزیر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد ایس سی او کے تہذیبی مکالمے میں شرکت کیلئے بھارت پہنچ گیا

نئی دلی (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک کی قیادت میں پاکستانی وفد شنگھائی تعاون...

smog-in-lahore smog-in-lahore
تازہ ترین4 گھنٹے ago

اسموگ کے موسم میں پھیپھڑوں اور قوتِ مدافعت کا خیال کیسے رکھیں؟ مفید غذائیں کون سی ہیں؟

فضائی آلودگی انسانی صحت، بالخصوص پھیپھڑوں کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ ایسے میں صرف صاف ماحول ہی نہیں...

islamabad (2) islamabad (2)
پاکستان4 گھنٹے ago

قرآنی معاہدات کا نظام قانون، انصاف اور معاشرتی ذمہ داریوں کی بنیاد ہے، مقررین

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مقررین نے کہا ہے کہ قرآن مجید میں بیان کردہ عہد و پیمان کا نظام...

Ahsan Tahir, Rabia Ahsan Murder Case. Ahsan Tahir, Rabia Ahsan Murder Case.
پاکستان4 گھنٹے ago

ربیعہ احسن قتل کیس، نامزد ملزم احسن طاہر اڈیالہ جیل سے رہا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) ربیعہ احسن قتل کیس میں ملزم احسن طاہر کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔ ...

firingpunjabpolice firingpunjabpolice
پاکستان4 گھنٹے ago

کراچی میں ملزم کی گرفتاری کیلیے پنجاب سے آئی پولیس پارٹی پر فائرنگ سے اے ایس آئی زخمی، ایک جاں بحق

کراچی (صداے سچ نیوز) کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے میں قائم خادم سولنگی گوٹھ میں ملزم کی گرفتاری کیلیے...

Trending