Connect with us

اوورسیز پاکستانیز

اوورسیزکشمیری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، چوہدری ریاض

PPP Leader Ch Riaz meeting with Ch Nisar, Rafaqat Ali and Riaz kohamravi

لوٹن( نامہ نگار) سابق سینئر مشیرِ حکومت ومرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ریاض سے اوورسیز کشمیریز کنونشن کے وفد نے ملاقات کی،جس میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیری کمیونٹی کو درپیش مسائل، حکومتی اقدامات اور باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وفد کی قیادت نائب صدر پی پی پی یوکے ریاض کوہمروی کر رہے تھے جبکہ دیگر نمایاں اراکین میں کنوینئر کشمیر رابطہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل چوہدری محمد نثار،صدر بزنس فورم لندن اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل و نائب صدر پی وائی او یوکے رفاقت علی چوہدری شامل تھے۔

ملاقات میں اوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کو درپیش قانونی، انتظامی اور سرمایہ کاری سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔وفد کے اراکین نے چوہدری ریاض کو بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں کو درپیش مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز وکشمیریز ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ سمندر پار پاکستانی ترسیلاتِ زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں اس لیے ان کے مسائل کا ترجیحی بنیادوں پر حل ناگزیر ہے۔وفد نے جائیداد کے تنازعات،عدالتی معاملات میں تاخیر،سرکاری اداروں سے رابطے میں مشکلات اور سرمایہ کاری کے تحفظ جیسے امور پر خصوصی توجہ دلائی۔ملاقات کے دوران حکومتِ پاکستان اور حکومتِ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے اوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری ریاض نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اور کشمیری نہ صرف پاکستان کا قیمتی سرمایہ ہیں بلکہ وہ عالمی سطح پر ملک کے سفیر کا کردار بھی ادا کر رہے ہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سمندر پار پاکستانیوں وکشمیریوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی اس سلسلے کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ اوورسیز کمیونٹی کو درپیش مسائل متعلقہ حکام تک پہنچائے جائیں گے اور ان کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور آزادکشمیر کی ترقی میں اوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کا کردار ناقابلِ فراموش ہے بیرونِ ملک مقیم کشمیری مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس پر پوری قوم انہیں خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔

وفد کے اراکین نے چوہدری ریاض کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی قیادت میں اوورسیز پاکستانیوں وکشمیریوں کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر آواز بلند کی جاتی رہے گی اور حکومت اور اوورسیز کمیونٹی کے درمیان روابط مزید مضبوط ہوں گے۔ملاقات کے اختتام پر باہمی تعاون کے فروغ اور مستقبل میں رابطوں کو مؤثر بنانے پر اتفاق کیا گیا،جبکہ اوورسیز کشمیریز کنونشن کے انعقاد اور اس کے مقاصد کو کامیاب بنانے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین3 گھنٹے ago

آسٹریلیا سے سبق: قانون نہیں، رویہ بدلتا ہے معاشرہ

تحریر : نثار حسین دورانِ سیر اکثر ایسا ہوا کہ مخالف سمت سے کوئی شخص اپنے پالتو کتے کے ساتھ...

sindh education department sindh education department
پاکستان5 گھنٹے ago

سندھ میں تعلیمی سال 2026-27 کا آغاز یکم اپریل، امتحانات اور داخلے کے شیڈول کی منظوری

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سردار علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز، داخلہ...

PPP Leader Ch Riaz meeting with Ch Nisar, Rafaqat Ali and Riaz kohamravi PPP Leader Ch Riaz meeting with Ch Nisar, Rafaqat Ali and Riaz kohamravi
اوورسیز پاکستانیز6 گھنٹے ago

اوورسیزکشمیری ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جائیں گی، چوہدری ریاض

لوٹن( نامہ نگار) سابق سینئر مشیرِ حکومت ومرکزی رہنما پاکستان پیپلز پارٹی چوہدری ریاض سے اوورسیز کشمیریز کنونشن کے وفد...

drone in balochistan drone in balochistan
پاکستان6 گھنٹے ago

بلوچستان میں بھی ڈرون اڑانے پر پابندی لگا دی گئی

کوئٹہ (صداۓ سچ نیوز) بلوچستان میں دفعہ 144 کے تحت صوبے بھر میں ڈرون اڑانے پر پابندی عائد کر دی...

pak-afgan pak-afgan
پاکستان6 گھنٹے ago

افغان طالبان کی بلااشتعال جارحیت پر پاکستان کی جوابی کارروائیاں، آپریشن غضب للحق جاری

اسلام آ باد (صداۓ سچ نیوز ) افغان طالبان رجیم کی بلااشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج...

Ehtisham Ul Haq President Press Club UK Ehtisham Ul Haq President Press Club UK
اوورسیز پاکستانیز6 گھنٹے ago

صدائے سچ میڈیا گروپ عوامی امنگوں کا حقیقی ترجمان ہے، صدر پاکستان پریس کلب لوٹن

لوٹن (نامہ نگار ) روزنامہ صدائے سچ میڈیا گروپ عوامی امنگوں کی ترجمانی کر رہا ہے, صحافت ریاست کا چوتھا...

torkham-border torkham-border
پاکستان7 گھنٹے ago

پاک افغان کشیدگی ، طورخم سے افغان پناہ گزینوں کی واپسی کا عمل معطل

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی...

China China
پاکستان7 گھنٹے ago

چین کا پاک افغان کشیدگی پر اظہار تشویش ، ثالثی کی پیشکش کر دی

بیجنگ (صدائے سچ نیوش) چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش...

DG ISPR Gen Ahmed Shareef Ch DG ISPR Gen Ahmed Shareef Ch
پاکستان7 گھنٹے ago

آپریشن غضب للحق میں اب تک 274 خوارج ہلاک 400 زخمی ہو چکے ہیں: ترجمان پاک فوج

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز) ڈی جی آئی ایس پی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ غضب للحق...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان8 گھنٹے ago

افغان طالبان رجیم دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ افغان طالبان رجیم...

Trending