Connect with us

پاکستان

سندھ میں تعلیمی سال 2026-27 کا آغاز یکم اپریل، امتحانات اور داخلے کے شیڈول کی منظوری

sindh education department

کراچی (صداۓ سچ نیوز) سردار علی شاہ کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں تعلیمی سال 2026-27 کے آغاز، داخلہ شیڈول، امتحانات اور تعطیلات کے باقاعدہ شیڈول کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی سال یکم اپریل 2026 سے شروع ہوگا جبکہ نویں جماعت تک داخلے یکم مارچ سے 31 مارچ تک جاری رہیں گے۔

گیارہویں جماعت میں داخلے سینٹرل ایڈمیشن پالیسی کے تحت یکم جون سے جولائی کے آخری ہفتے تک مکمل کیے جائیں گے۔

پہلی سے تیسری جماعت کے طلبہ کو بغیر امتحان کے اگلی جماعت میں ترقی دی جائے گی، جبکہ چوتھی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات یکم تا 15 مارچ 2026 تک ہوں گے۔

نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات 30 مارچ سے 15 اپریل تک منعقد ہوں گے، دسویں جماعت کا نتیجہ یکم جون اور نویں جماعت کا نتیجہ 15 جون 2026 کو جاری کیا جائے گا۔

گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15 تا 30 اپریل تک ہوں گے، بارہویں جماعت کا نتیجہ 15 جون اور گیارہویں جماعت کا نتیجہ یکم جولائی کو جاری کیا جائے گا۔

موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے 31 جولائی اور موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے 31 دسمبرتک برقرار رکھی جائیں گی۔

سال 2026 کو ماحولیاتی آگاہی کا سال قرار دیتے ہوئے تمام تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم چلانے اور ہر طالب علم و استاد کو کم از کم ایک درخت لگانے کی ہدایت دی گئی۔

اجلاس میں اسٹیئرنگ کمیٹی کی تشکیل نو، نویں و دسویں جماعت کے نئے یکساں نصاب کا 2027 سے نفاذ، اور STEAM پروگرام کے تحت اسکول سطح پر اگست میں مقابلوں کے انعقاد کا فیصلہ بھی شامل تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

abbas-araghchi abbas-araghchi
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

انسانی حقوق کے معاملے پر ہمیں لیکچر دینے والے خود کوئی اخلاقی حیثیت نہیں رکھتے، ایران کی یورپی یونین پر تنقید

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایران کے حوالے سے یورپی یونین کے بیانات کو مسترد...

makkah-defense-pact makkah-defense-pact
تازہ ترین2 گھنٹے ago

مصر مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت پر غور کرنے لگا

قاہرہ (صداۓ سچ نیوز) مصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے...

NADRA NADRA
پاکستان2 گھنٹے ago

نادرا نے کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی کارڈ متعارف کرادیا

نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں تیار کردہ کیو آر کوڈ پر مبنی نیا قومی شناختی...

president-zardari-meets-prime-minister- president-zardari-meets-prime-minister-
پاکستان2 گھنٹے ago

صدر زرداری سے وزیراعظم کی ملاقات، مکہ دفاعی معاہدے، قومی سلامتی اوردہشتگردی کے خاتمے پراہم مشاورت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) صدر آصف علی زرداری اور  وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس دوران اہم...

Mir-Raza-Case Mir-Raza-Case
پاکستان2 گھنٹے ago

میر رضا کیس، لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں کے اہم انکشافات

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں میر رضا کیس میں لاش اٹھانے والے ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ اور لاش...

petrol-and-diesel petrol-and-diesel
پاکستان2 گھنٹے ago

ای سی سی نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پیٹرول اورڈیزل پر ڈیلرز مارجن 1 روپے 34...

gold-rate gold-rate
پاکستان2 گھنٹے ago

خریداروں کےلیے خوشخبری، مارکیٹ میں سونا سستا ہوگیا

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں جمعہ کو کمی ہوئی اور یہ ہفتہ وار خسارے کی جانب گامزن رہیں...

Flag Flag
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کا 79 واں یومِ آزادی، پاک فوج کی جانب سے ملک بھر میں پرچم کشائی کی شاندار تقریبات

پاکستان کے 79 ویں یومِ آزادی کے موقع پر جنرل ہیڈکوارٹرز اور مسلح افواج کے تمام ہیڈکوارٹرز میں پرچم کشائی...

missiles missiles
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کی جوہری صلاحیت برقرار ہے، امریکا میزائل صلاحیتوں کو تباہ کرنے میں ناکام رہا، احمد خاتمی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی  مجلس خبرگان رہبری کے رکن احمد خاتمی نے کہا ہے کہ امریکا ایران کی میزائل...

ibrahim razaei ibrahim razaei
تازہ ترین3 گھنٹے ago

غیر ملکی طاقتوں پر انحصار کے نتیجے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوشش کافیصلہ کن جواب دیا جائیگا، ایران کا خطے کے ممالک کو پیغام

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیٹی کے چیئرمین ابراہیم عزیزی نے جمعے کے روز...

Trending