پاکستان
پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں کی متحدہ عرب امارات کے صدرکو شاندار فضائی سلامی
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو شاندار فضائی سلامی دی۔
پاک فضائیہ کے JF-17 تھنڈر بلاک III طیاروں کے چھ رکنی دستے نے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو پاکستانی فضائی حدود میں سلامی دی۔
مہمان نوازی اور بھائی چارے کے شاندار مظاہرے میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی رسمی ایئر ایسکارٹ فراہم کیا۔
پاک فضائیہ کی جانب سے شاندار استقبال پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے گہرے برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کا مظہر ہے۔
فارمیشن لیڈر نے وزیر اعظم اور پاکستان کے عوام کی جانب سے عزت مآب شیخ محمد بن زاید النہیان کو پرتپاک سلام پیش کیا،یہ فضائی سلامی دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم کا اظہار ہے۔
جے ایف 17 تھنڈر بلاک III جدید ترین 4.5 جنریشن کا ملٹی رول لڑاکا طیارہ ہے، جو پاک فضائیہ کی جدید آپریشنل صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔
پاکستان کی حدود میں برادر ممالک کے معزز مہمانوں کو فضائی سلامی پیش کرنا جذبہ خیر سگالی کی روایت کا تسلسل ہے۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

