پاکستان
پاکستان ایران تعلقات دماوند اور کے ٹو جیسے بلند ہیں، ایرانی سفیر رضا امیری مقدم
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات ایران کی دماوند اور پاکستان کی کے ٹو چوٹیوں جیسے بلند ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ایران پاکستان تاریخی تعلقات آزمائشوں کے دور میں بھی مضبوطی سے قائم رہے۔
انہوں نے کہا کہ صدیوں پر محیط مشترکہ تاریخ، تہذیب، عقائد اور ثقافت سے جڑے دونوں ملکوں کے تعلقات گذشتہ دو سال میں مضبوطی اور پائیداری کے نئے دور میں داخل ہوگئے ہیں اور اب کوئی بھی چیلنج، واقعہ یا بیرونی عناصر ایران پاکستان کے بھائی چارے اور دوستی کو کمزور نہیں کر سکتا۔
ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ ایران پاکستان کی دوستی پورے خطے کے لیے اچھی ہمسائیگی کی اعلیٰ مثال بن سکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

