پاکستان
وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کردی، چیئرمین ایف بی آر
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز ) چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
پاکستان بزنس کونسل کے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس شرح کم کرنے کی ہدایت کی جس کے بعد آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس رعایت کے لیے باقاعدہ کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وزیراعظم نے بڑی کمپنیوں پر عائد سپر ٹیکس میں کمی کی بھی ہدایت دی ہے جس پر عمل درآمد کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت شروع ہو چکی ہے۔
وفاقی حکومت بڑی کمپنیوں اور کاروبار پر سپر ٹیکس مرحلہ وار کم کرنے اور آخرکار ختم کرنے پر آمادہ ہے جس کا مقصد ملک میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔اس حوالے سے آئی ایم ایف سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب: ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، 3 کروڑ روپے سے زائد کے جرمانے
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے وضاحت کی کہ ٹیکس ریٹ میں کمی کا براہ راست انحصار ٹیکس کمپلائنس اور ٹیکس دہندگان کی تعداد میں اضافے پر ہوگا، ملک میں ٹیکس دینے والوں کی تعداد جتنی بڑھے گی، ٹیکس ریٹ اتنا ہی کم کیا جا سکے گا۔
سابق نگران وزیرگوہر اعجاز نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکلات میں رہا ہے، بڑے پیمانے پر صنعتیں بند ہوئیں ،عسکری اور سیاسی قیادت نے بہت محنت کی، پاک فوج نے معرکہ حق جیتا۔
پاکستان بہتری کی طرف گامزن ہے،بزنس کمیونٹی کو ملکر کام کرنا ہو گا،70ارب ڈالر کی درآمدات اور 15 ارب ڈالرز کی پیٹرولیم درآمدات ہیں،ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بزنس کمیونٹی متحد ہے۔
کاروباری برادری نے اپنی سیاست چھوڑ کر ملک کی خاطر یکجہتی دکھائی،آج فیڈریشن میں تمام چیمبرز کے نمائندگان موجود ہیں،چیمبرز کے لوگ معاشی مسائل حکومت کیساتھ ملکر حل کرسکتے ہیں،کمیٹیوں میں رئیس لوگوں کو بٹھا کرمعاملہ حل نہیں ہوگا،لوگوں کے نمائندوں سے بات کرکے معیشت بہتر ہوگی۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

