پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین نیب کی ملاقات، سالانہ رپورٹ پیش
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نذیراحمد کی ملاقات ہوئی، جس میں نیب کی سالانہ رپورٹ برائے سال 2025 پیش کی گئی۔
ملاقات میں نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی موجود تھے، وزیراعظم نے نیب کی کارکردگی کا باضابطہ جائزہ لیا اوراس کے اقدامات کی تعریف کی۔
شہبازشریف نے نیب میں جدید ٹیکنالوجی کے انضمام، ای آفس فریم ورک اورعوامی خدمات پرتوجہ کو سراہا، انہوں نے نیب کے قومی وسائل کے تحفظ کے مشن کی حمایت کا حکومتی عزم بھی دہرایا۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال نیب نے 62 کھرب روپے سے زائد ریکارڈ ریکوری حاصل کی، 2.98 ملین ایکڑ ریاستی اورجنگلاتی اراضی دوبارہ حاصل کی اورجعلی وفراڈ ہاؤسنگ کے ایک لاکھ 15 ہزارمتاثرین کو180 ارب روپے واپس دلوائے گئے۔
چیئرمین نیب نے کہا کہ کھلی کچہری کے ذریعے نیب نے ریاست اورشہریوں کے درمیان فاصلے ختم کیے اور عوامی شفافیت کو یقینی بنایا۔
وزیراعظم نے اس اقدام کو خوش آئند قراردیتے ہوئے کہا کہ نیب کی ترقی اورعوامی خدمت کے اقدامات ملک میں احتساب کے فروغ اورعوامی اعتماد میں اضافہ کریں گے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

