پاکستان
27ویں ترمیم پر صدر زرداری کو بھی اعتماد میں لیا، وزیر اعظم شہباز شریف
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت انہوں نے ویڈیو لنک کے ذریعے کی۔
اجلاس میں کابینہ نے 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دی جس کے بعد وزیر اعظم نے کابینہ اراکین کا خیر مقدم کیا اور اتحادی جماعتوں کا بھی اظہار تشکر کیا۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے میڈیا کو ترمیم کے خدوخال پر بریفنگ دی اور بتایا کہ کابینہ کی منظوری کے بعد مسودہ پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی اہم ضرورت، بلدیاتی نظام پرکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، بلاول بھٹو
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک کے وسیع مفاد میں ترمیم کے لیے سب نے مل کر کوشش کی اور وزارت قانون، اٹارنی جنرل اور ان کی ٹیم کی خدمات لائق تحسین ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم پر سابق وزیراعظم نواز شریف اور صدر آصف علی زرداری کو اعتماد میں لیا اور دیگر سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں سیاسی و معاشی استحکام کی بدولت ملک کی سمت درست ہوئی ہے اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
-
ایکسکلوسِو2 ہفتے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان3 ہفتے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
ایکسکلوسِو2 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان1 مہینہ agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز
-
پاکستان2 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ٹیکنالوجی2 مہینے agoiOS 26 میں مکمل اردو سپورٹ — iPhone صارفین کے لیے نئی سہولت
-
پاکستان3 ہفتے agoمعصومہء سندھ کے روضہء اطہر کی تعمیر میں تاخیری حربے تشویشناک ہیں، کراچی ایڈیٹر کلب
-
تازہ ترین2 مہینے agoپاکستان کا ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی (PVARA) قائم

