Connect with us

پاکستان

وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب رکھنے کی تجویز

Ministry of Finance

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، جبکہ وزارتوں کا کل ترقیاتی بجٹ 682 ارب 48 کروڑ روپے رکھنے کا تخمینہ ہے۔ 

دستاویز کے مطابق وزارت آبی وسائل کے منصوبے، 103 ارب 8 کروڑ روپے رکھنے، کابینہ ڈویژن کے تحت اراکین پارلیمنٹ کی اسکیمیں، 64 ارب 8 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

دستاویز کے مطابق وزارت دفاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 10 ارب 90 کروڑ روپے مختص کرنے جبکہ وزارت دفاعی پیداوار کے منصوبوں کیلئے 97 کروڑ 98 لاکھ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

دستاویز کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ کیلئے 76 کروڑ روپے مختص کرنے جبکہ موسمییاتی تبدیلی کیلیے 2 ارب 47 کروڑ روپے مختص کرنے، وزارت داخلہ کے منصوبوں کیلئے 21 ارب 82 کروڑ روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے۔ 

آئی ٹی و ٹیلی کام کیلئے 19 ارب 58 روپے کا ترقیاتی بجٹ تجویز کیا گیا ہے، وفاقی تعلیمی منصوبوں کے لیے 36 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ وزارت اطلاعات کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 71 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی ٹیموں کی شمولیت سے پی ایس ایل کی آمدن میں نمایاں اضافہ، منافع 2 ارب سے بڑھ کر ساڑھے7 ارب روپے سے تجاوز کرگیا

ہائر ایجوکیشن کمیشن ترقیاتی بجٹ 46 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے، فنانس ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 44 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔ وزارت ریلوے کا ترقیاتی بجٹ 40 ارب 65 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔ 

دستاویز کے مطابق اسٹبلشمنٹ ڈویژن کا ترقیاتی بجٹ، 1 ارب 78 کروڑ روپے اور کارپوریشنز کا ترقیاتی بجٹ 312 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ کارپویشنز میں این ایچ اے کا ترقیاتی بجٹ 224 ارب 51 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔ 

پاور ڈویژن کے بجلی منصوبوں کا ترقیاتی بجٹ 88 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ وزارت ہاوسنگ کا ترقیاتی بجٹ 16 ارب 39 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ انسانی حقوق ڈویژن کےلیے ترقیاتی بجٹ زیرو رکھنے کی تجویز ہے۔ 

وزارت قانون وانصاف کا ترقیاتی بجٹ 2 ارب 40 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ سمندری امور کا ترقیاتی بجٹ 1 ارب 78 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

قومی غذائی تحفظ کی وزارت کا ترقیاتی بجٹ 4 ارب 18 کروڑ، وزارت صحت کا ترقیاتی بجٹ، 16 ارب 6 کروڑ اور وزارت منصوبہ بندی کے منصوبوں کیلئے 3 ارب دو کروڑ روپے تجویز ہے۔ 

دستاویز کے مطابق ریونیو ڈویژن کے منصوبوں کیلئے 11 ارب 57 کروڑ روپے تجویز کیا گیا ہے۔ سائنس و ٹیکنالوجی کے منصوبوں کیلئے 3 ارب 56 کروڑ روپے اور صنعتی شعبے کا ترقیاتی بجٹ 6 ارب 65 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔ 

صوبوں، خصوصی علاقہ جات کا ترقیاتی بجٹ 233 ارب35 کروڑ روپے،  وفاق کے تحت صوبائی منصوبوں کا ترقیاتی بجٹ 88 ارب 23 کروڑ روپے، صوبوں کے ضم اضلاع کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 55 ارب روپے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 89 ارب روپے تجویز کیے گئے ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق ریاستی ملکیتی اداروں کا ترقیاتی بجٹ 451 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ صوبوں کا سالانہ ترقیاتی پروگرام 2218 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ترقیاتی بجٹ 749 ارب روپے، سندھ کا 706 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کا ترقیاتی بجٹ 455 ارب روپے اور بلوچستان کا 308 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Syed ghulam shams uddin gillani Syed ghulam shams uddin gillani
تازہ ترین5 گھنٹے ago

پیر مہر علی شاہؒ اور پیر سید نصیر الدین نصیرؒ نے ہمیشہ توحید، رسالت، محبت، امن اور اخوت کا درس دیا، پیر سید غلام شمس الدین گیلانی

لوٹن (یاسر مغل سے) حضرت پیر مہر علی شاہؒ اور حضرت پیر سید نصیر الدین نصیرؒ نے ہمیشہ توحید، رسالت،...

iran-oil-exports iran-oil-exports
تازہ ترین6 گھنٹے ago

تیل کی حالیہ فروخت سے ایران کو سالانہ متوقع آمدنی سے 60 فیصد زیادہ آمدنی ہوئی، ایرانی وزیر تیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیر تیل محسن پاک نژاد نے دعویٰ کیا ہےکہ تیل کی حالیہ فروخت سے ایران...

Roofs Collapse in Lahore Roofs Collapse in Lahore
پاکستان6 گھنٹے ago

لاہور میں آج بھی موسلا دھار بارش، چھتیں گرنے سے 3 افراد جاں بحق، 8 زخمی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور میں آج بھی موسلا دھار بارش ہوئی، جس کے باعث شہر میں چھتیں گرنے کے واقعات...

Ballistic Missiles Ballistic Missiles
تازہ ترین6 گھنٹے ago

یونانی فوج نے سعودی عرب میں یمن سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل مارگرائے، برطانوی خبر ایجنسی

یونانی فوج کے زیر استعمال امریکی فضائی دفاعی نظام (پیٹریاٹ) نے سعودی عرب میں یمن سے داغےگئے 2 بیلسٹک میزائل...

Nawaz-sharif Nawaz-sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

نواز شریف کے اعلان کے بعد 10 الیکٹرک بسیں اسلام آباد سے آزاد کشمیر پہنچا دی گئیں

10 مظفر آباد (صداۓ سچ نیوز) الیکٹرک بسیں اسلام آباد سے آزاد کشمیر پہنچا دی گئیں۔  ان بسوں کی فراہمی...

Head-Marala Head-Marala
پاکستان7 گھنٹے ago

بھارت نے سلال کے بعد باکھڑا ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت نے پانی کو ہتھیار بنالیا ہے اور ایک بار پھر آبی دہشتگردی  کرتے ہوئے...

Petrol Pump Petrol Pump
تازہ ترین7 گھنٹے ago

حکومت روزانہ پیٹرولیم کی قیمتوں کے تعین کے نظام پر فوری نظرثانی کرے، پاکستان بزنس فورم کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بزنس فورم نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر روزانہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

oil-tankers oil-tankers
پاکستان7 گھنٹے ago

کسی بھی صورت آئل ٹینکرز کی سپلائی بند نہیں کی جائے گی، میرشمس شاہوانی

آئل اونرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین میر شمس شاہوانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہاہے کہ کسی بھی صورت آئل ٹینکرز...

Cockroach Janta Party Protest Cockroach Janta Party Protest
تازہ ترین7 گھنٹے ago

کاکروچ جنتا پارٹی کے حکومت سے کامیاب مذاکرات، احتجاج ختم کردیا

نیو دہلی (صداۓ سچ نیوز) بھارت میں نوجوانوں کی جماعت کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے حکومت سےکامیاب مذاکرات...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین16 گھنٹے ago

ایران نے انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے مؤقف کو منافقت قرار دیدیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے انسانی حقوق سے متعلق یورپی یونین کے مؤقف کو منافقت قرار دیدیا۔ ترجمان ایرانی...

Trending