Connect with us

پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے اسکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا

Maryam-Nawaz

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے اسکولوں میں اے آئی کا استعمال لازمی قرار دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے کے تعلیمی نظام میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے استعمال کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سوچ اور کام کے طریقہ کار کو بدلنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اصلاحات اور مؤثر پالیسی سازی میں اے آئی کی معاونت ناگزیر ہو چکی ہے۔

ان خیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امپاورنگ پنجاب ود اے آئی کے عنوان سے منعقدہ آفیشل ورکشاپ سے خطاب کے دوران کیا، جس میں صوبائی وزرا، پنجاب کابینہ کے ارکان اور گوگل کی ٹیم نے شرکت کی، ورکشاپ کے دوران پنجاب میں گوگل ٹیک ویلی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن ایڈوائزری بورڈ کے قیام کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

ورکشاپ میں کابینہ کے ارکان کو گوگل کے جدید اے آئی ٹول ”جیمنائی“ کے مفید اور ذمہ دارانہ استعمال پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں آپریشنل پالیسی سازی، شعبہ جاتی اصلاحات اور دیگر سرکاری امور میں اے آئی کی معاونت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اے آئی ٹولز کا ذمہ داری سے استعمال مثبت اور پائیدار تبدیلیاں لا سکتا ہے اور پنجاب حکومت ڈیجیٹل گورننس کے فروغ کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گوگل فار ایجوکیشن کے پلیٹ فارم پر پنجاب بھر میں 3 ہزار اساتذہ کی ماسٹر ٹریننگ مکمل کی جا چکی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن میں 3 لاکھ سے زائد طلبہ کی اسٹوڈنٹ آئی ڈیز قائم کی گئی ہیں جبکہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت 2 لاکھ طلبہ اور 2 ہزار اساتذہ کو جدید ڈیجیٹل ٹریننگ دی گئی ہے۔

ڈیجیٹل صحافت کے فروغ کے لیے 10 میڈیا آرگنائزیشنز کے تحت ایک ہزار اسکالر شپس فراہم کرنے کی بھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر گوگل ٹیم نے لاہور کی تاریخی اور ثقافتی خوبصورتی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور جیسا شہر دنیا میں کہیں اور نہیں دیکھا، یہ تاریخ اور ثقافت کا حسین امتزاج ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

khyber-missile khyber-missile
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ایرانی فوج کا 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج نے مختلف حملوں میں 500 سے زائد امریکی فوجیوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ...

Netanyahu Netanyahu
تازہ ترین12 گھنٹے ago

بی بی فائلز کا دھماکا، پابندی کے باوجود نیتن یاہو کی لیک ویڈیوز وائرل

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) متنازع ڈاکومنٹری دی بی بی فائلز ایک بڑے قانونی اور سیاسی تنازع کی زد میں...

trump trump
تازہ ترین12 گھنٹے ago

مجھے کامیاب لوگ پسند نہیں، ہارنے والوں کیساتھ رہنا اچھا لگتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

میامی (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میامی میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو سے خطاب کے بعد...

masoud-pazargian masoud-pazargian
تازہ ترین12 گھنٹے ago

بارہا کہہ چکے ہیں ایران حملوں میں پہل نہیں کرتا، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ ایران حملوں میں...

nadeem-nani-wala nadeem-nani-wala
تازہ ترین12 گھنٹے ago

آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو کلین چٹ مل گئی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) آن لائن جوا ایپ پرموشن کے مقدمے میں ٹک ٹاکر ندیم مبارک کو کلین چٹ مل...

russia-iran russia-iran
تازہ ترین13 گھنٹے ago

کیا روس ایران کی فوجی مدد کر رہا ہے؟ حقیقت کیا ہے؟

ریاض (صداۓ سچ نیوز) عرب میڈیا نے اپنی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ روس اور ایران کے درمیان...

gold gold
پاکستان13 گھنٹے ago

پاکستان میں سونا ایک بار پھر مہنگا ہو گیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج اضافہ ہو گیا۔ آل پاکستان...

oil ad gas oil ad gas
تازہ ترین13 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز بحران، کیا سعودی، اماراتی اور عراقی پائپ لائنز عالمی تیل سپلائی بچا سکتی ہیں؟

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ چوتھے ہفتے میں داخل ہو...

donald-trump donald-trump
تازہ ترین13 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب سے ابراہم اکارڈ میں شمولیت کی اپیل کردی امریکی...

us-bases us-bases
تازہ ترین13 گھنٹے ago

کشیدگی میں اضافہ، ایران کا عراق، کویت، سعودی عرب میں امریکی اڈوں پر ڈرون و میزائل حملوں کا دعویٰ

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں سیکیورٹی صورتِ حال مزید کشیدہ ہو گئی ہے جہاں مختلف مقامات پر دھماکوں...

Trending