Connect with us

پاکستان

بسنت 2026؛ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے گئے

basant

لاہور (صداۓ سچ نیوز) بسنت 2026 کے موقع پر صوبائی حکومت نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اہم فیصلے کر لیے۔

پتنگوں پر مذہبی، سیاسی اور قومی نوعیت کی علامات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ صوبے بھر میں 30 دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144 کے تحت جاری کردہ حکم نامہ فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔ اس حکم نامے کے تحت لاہور میں 6 سے 8 فروری 2026 تک صرف سادہ یک رنگی یا کثیر رنگی پتنگیں اڑانے کی اجازت ہو گی۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب حکومت پنجاب نے لاہور میں محدود پیمانے پر اور طے شدہ ضابطوں کے تحت بسنت منانے کی اجازت دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے صوبائی حکومت کی منظوری سے پنجاب پتنگ بازی ایکٹ 2025 کی دفعہ 6(1) کے تحت 6 سے 8 فروری 2026 تک لاہور کی ضلعی حدود میں پتنگ بازی کی اجازت کا نوٹیفکیشن 29 دسمبر 2025 کو جاری کیا تھا۔

محکمہ داخلہ کے مطابق محکمہ اطلاعات و ثقافت کو بھی عوامی آگاہی کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو بسنت سے متعلق قوانین اور پابندیوں سے آگاہ رکھا جا سکے۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد بسنت کی روایت کو بحال رکھتے ہوئے شہریوں کے تحفظ، قانون کی عملداری اور فرقہ وارانہ و سیاسی حساسیت کے پیش نظر امن و امان کو یقینی بنانا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

middle-east middle-east
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران کے خلاف طویل ہوتی جنگ، مشرق وسطیٰ کے اہم ترین ممالک امریکا سے مایوس

ایران کے خلاف جنگ امریکا کیلئے سفارتی میدان میں تباہ کن ثابت ہوا۔ مشرق وسطیٰ میں امریکی اتحادی سیکیورٹی کیلئے...

blast blast
تازہ ترین2 گھنٹے ago

روس کے یوکرین پر نئے فضائی حملے، اسٹیل پلانٹ تباہ، یوکرین کا ماسکو پر جوابی ڈرون حملہ

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس کی جانب سے گزشتہ رات یوکرین پر فضائی حملوں میں 2 افراد ہلاک ہو گئے...

Transport-Alliance Transport-Alliance
پاکستان2 گھنٹے ago

مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان

حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے ہڑتال 40 دن کیلئے موخر کرنے کا...

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان2 گھنٹے ago

پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ہے، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے نے ہمیں ایک مصیبت...

sheikh-hasina sheikh-hasina
تازہ ترین2 گھنٹے ago

حسینہ واجد کی حوالگی تک وزیر اعظم بھارت کا دورہ نہیں کریں گے، بنگلادیش کا دو ٹوک اعلان

ڈھاکہ (صداۓ سچ نیوز) بنگلادیش کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ جب تک بھارت سابق بنگلادیشی وزیراعظم شیخ...

images-of-3-iranian-pilots images-of-3-iranian-pilots
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ایران نے قطر میں امریکی اڈے پر فضائی حملے کے بعد قطر میں مبینہ طور پر گرفتار 3 ایرانی پائلٹس کی تصاویر جاری کردیں

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے 2 مارچ کو قطر میں امریکی فوجی اڈے پر فضائی حملے کے بعد لاپتا...

salal-dam salal-dam
پاکستان3 گھنٹے ago

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل کھول دیے، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دیے، جس کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی...

jamat-e-islami-protests jamat-e-islami-protests
پاکستان3 گھنٹے ago

پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور، پشاور میں دھرنے

کراچی، لاہور اور پشاور میں پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی نے دھرنے دے دیے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی...

us-iran us-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

‘ایران کے محافظ آپ کی ٹانگیں توڑ دیں گے’، آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینےکے ٹرمپ کے بیان پر ایرانی آرمی چیف کا سخت بیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے آبنائے ہرمزکو امریکی علاقہ قرار  دینےکے ٹرمپ کے...

UK Economic Growth UK Economic Growth
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ نہ رکی تو برطانوی معیشت کی ترقی رک جائے گی، ماہرین

نئے برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کو خبردر کیا گیا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جاری جنگ اگر 2026...

Trending