Connect with us

پاکستان

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ شہید

Pak-Army

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے کیپٹن حمزہ شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگو میں گزشتہ روز خارجی دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیاگیا،سیکیورٹی فورسز نےخوارج کےٹھکانوں کومؤثر اندازمیں نشانہ بنایا،دہشت گردوں نےکارروائی کےدوران مسجدکا تقدس پامال کرتے ہوئے وہاں پناہ لینے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کےمطابق آپریشن میں 7 خوارج ہلاک ہوئے،جن کےقبضے سے بھاری مقدارمیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا،فائرنگ کے شدید تبادلےمیں 27 سالہ کیپٹن حمزہ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے، کیپٹن حمزہ کا تعلق نارووال سے تھا اور وہ دستےکی قیادت کرتے ہوئے خوارج کا تعاقب کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کےمطابق ہلاک دہشت گردسیکیورٹی فورسز کیخلاف متعدد کارروائیوں اورشہریوں کے قتل میں ملوث تھے،علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ تھری پوری قوت سے جاری ہے،فتنہ الہندوستان کے مزید تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا،بلوچستان کے علاقے کمبیلہ اورعاصم آباد میں سیکیورٹی فورسزنے سرچ اینڈ سینی ٹائزیشن آپریشن کرکے اڑسٹھ مربع کلومیٹرکا علاقہ کلیئرکرالیا۔

اس دوران جھڑپوں میں فتنہ الہندوستان کےتین دہشت گرد جہنم واصل ہوئے،دو لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ چار دہشت گرد زخمی بھی ہوئے جن میں سرغنہ شوکت ماما بھی شامل ہے،ذرائع کےمطابق سیکیورٹی فورسزنے آپریشن کے دوران بارہ مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لیا،دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کرکےفتنہ الہندوستان کے جھنڈے ہٹا دیئے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نےہنگومیں آپریشن کے دوران کیپٹن حمزہ کی شہادت پرافسوس کا اظہارکیا،انکی بہادری،جرات اور فرض شناسی کو خراجِ عقیدت پیش کیا، وزیراعظم نے کہا قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں کوکبھی فراموش نہیں کرے گی،اللہ تعالیٰ شہیدکےدرجات بلندفرمائے،اہلخانہ کوصبرجمیل عطا کرے۔

 وزیراعظم نے کہا دہشتگردی کےمکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کےخلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، بہادر افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement Pakistan and Saudi Arabia Sign Agreement
پاکستان7 گھنٹے ago

پاکستان، سعودیہ، سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کیلئے ویزے کی شرائط کے خاتمے کے معاہدے پر دستخط

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) پاکستان اور سعودی عرب نے سفارتی اور سرکاری خصوصی  پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزے...

Pakistan Women Beat Bangladesh Pakistan Women Beat Bangladesh
تازہ ترین7 گھنٹے ago

ایشین گیمز، پاکستان ویمنز نے بنگلادیش کو ہرا کر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں تیسری پوزیشن کے  لیے پاکستان ویمنز نے بنگلادیش ویمنز کو شکست دیکر برانز میڈل...

East-West-Pipeline East-West-Pipeline
تازہ ترین8 گھنٹے ago

آبنائے ہرمز کے متبادل برآمدی راستہ بنانے کے لیے کثیر ملکی فنڈ قائم کرنے کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایران کے ساتھ جاری جنگ کے دوران متاثر ہونے والی خلیجی توانائی تنصیبات کی...

G7 Countries G7 Countries
تازہ ترین8 گھنٹے ago

جی 7 ممالک کا ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) جی 7 ممالک نے ایران سے حوثیوں کی حمایت ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔...

Field Marshal ce Field Marshal ce
پاکستان8 گھنٹے ago

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں، فیلڈ مارشل

پشاور(صداۓ سچ نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نےکہا ہےکہ مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و...

JIP JIP
پاکستان9 گھنٹے ago

وزیراعظم کا امیرجماعت اسلامی سے رابطہ، لانگ مارچ ملتوی کرنے کی درخواست

نیویارک (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک سے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک...

Iran Iran
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کیساتھ کشیدگی، امریکا کی خلیجی خطے میں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب ڈالر فنڈ کی تجویز

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق امریکا نے خلیجی خطےمیں توانائی تنصیبات کی تعمیرِ نو کیلئے 5 ارب...

Trump Trump
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکا کے بڑے ٹی وی نیٹ ورکس کا صدر ٹرمپ کی کوریج پر پابندی کا فیصلہ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) تین اہم نیوز اداروں کے صحافیوں کے وائٹ ہاؤس میں داخلے پر پابندی کے خلاف امریکا...

us operation-boat-hit us operation-boat-hit
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکی بحری حملے انسانیت کیخلاف جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں، اقوامِ متحدہ

اقوامِ متحدہ (صداۓ سچ نیوز) اقوامِ متحدہ کے انسانی حقوق کے ماہر نے منشیات اسمگلنگ کے شبے میں کیریبیئن سمندر...

irani parliment irani parliment
تازہ ترین9 گھنٹے ago

ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے جوہری عدم پھیلاؤ معاہدے سے دستبرداری کا بل ایرانی پارلیمنٹ میں جمع کرا دیا...

Trending