پاکستان
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی بروقت کاروائی، فتح جنگ میں مردہ مرغیوں کی بڑی اسمگلنگ ناکام
فتح جنگ (صدائے سچ نیوز) پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود کی عوامی صحت کے تحفظ کے لیے بڑی کارروائی ، مردہ مرغیوں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔
تفصیلات کے مطابق پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چوہدری شفقت محمود حسبِ معمول رات گئے گشت اور مختلف چیک پوسٹوں کی نگرانی کر رہے تھے۔ اسی دوران انہیں تین مشکوک سوزوکی گاڑیاں نظر آئیں جنہیں روک کر تلاشی لی گئی۔
ابتدائی پوچھ گچھ میں گاڑیوں میں سوار افراد نے بتایا کہ وہ مردہ مرغے روات فیکٹری لے جا رہے ہیں، تاہم وہ تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ بعد ازاں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مزدور ہیں اور ایک ہزار روپے یومیہ اجرت پر مالکان کے کہنے پر یہ مال منتقل کر رہے تھے۔

مزید یہ کہ تینوں سوزوکی گاڑیاں فتح جنگ چوکی کے قریب کھڑی کر دی گئیں، گاڑیوں سے اٹھنے والا شدید تعفن نے قریب سے گزرنا بھی دشوار بنادیا تھا۔ مجموعی طور پر تقریباً 110 من مردہ مرغیاں لوڈ تھیں، جو مبینہ طور پر 500 روپے فی من کے حساب سے خریدی گئیں اور 900 روپے فی من فروخت کی جانی تھیں۔
ذرائع کے مطابق خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مردہ گوشت مختلف ہوٹلوں، شادی ہالز، پیزا اور شوارما سینٹرز تک سپلائی کیا جانا تھا، تاہم اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
اس بروقت کارروائی پر سردار موارہن خان (ڈی پی او اٹک) نے چوہدری شفقت محمود کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
عوامی حلقوں نے بھی چوہدری شفقت محمود کے اس اقدام کو سراہااور اس کارروائی کو صحتِ عامہ کے تحفظ کے لیے نہایت اہم قرار دیا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 مہینہ agoپریس قونصلر اورپریس اتاشی کی پوسٹوں کیلئے نامزد 8 افسران کا وزیراعظم کیساتھ انٹرویو، حتمی منظوری جلد متوقع
-
ایکسکلوسِو3 مہینے agoسیکرٹری اطلاعات کی پوسٹ کیلئے پانچ افسران کا انٹرویو، طارق خان بھی شامل
-
پاکستان4 مہینے agoمسلم لیگ (ن) کے رہنما افتخار احمد چیمہ انتقال کر گئے
-
پاکستان4 مہینے agoخدا نخواستہ 600 افراد جاں بحق ہوئے تو لاشیں کہاں ہیں؟،مریم نواز

