پاکستان
اسٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 775 ارب 90 کروڑ روپے حاصل کرلیے
اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اسٹیٹ بینک نے ٹریژری بلزکی نیلامی سے 775ارب 90 کروڑ روپے حاصل کرلیے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ نے رپورٹ کیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق 15 اکتوبر کو ہونے والی نیلامی سے 750 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیا گیا تھا، جبکہ نیلامی کیلئے مجموعی طورپر1849 ارب 10 کروڑ روپے کی بولیاں موصول ہوئی تھیں۔
ایک ماہ مدت کے ٹریژری بلزکی نیلامی سے182ارب 40 کروڑ روپے، تین ماہ کی مدت والے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 321 ارب 80 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
اسی طرح 6 ماہ مدت کے ٹریژری بلزکی نیلامی سے60 ارب 90 کروڑ روپے اورایک سالہ مدت کے ٹریژری بلز کی نیلامی سے 210 ارب 80 کروڑ روپے حاصل ہوئے۔
ایک سے چھ ماہ تک کی مدت کے حامل ٹریژری بلز پر منافع کی شرح میں گزشتہ بولی کے مقابلہ میں 4سے لے کر 5 بیسس پوائنٹس کی کمی ہوئی جبکہ ایک سال مدت کے بلز پر منافع کی شرح میں 6 بیسس پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
-
پاکستان2 ہفتے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان4 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 مہینہ agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان3 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا
-
پاکستان6 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو5 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoپاکستان میں سونے کی قیمت میں یکدم بڑی کمی

