Connect with us

تازہ ترین

امریکی صدر ٹرمپ کا ایران کیخلاف تباہ کن معاشی پابندیوں کا اعلان

trump

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف تباہ کن معاشی پابندیوں کا اعلان  کر دیا۔

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف معاشی جنگ چھیڑتے ہوئے دنیا کو خبردار کیا ہےکہ وہ تیل کی اسمگلنگ سمیت ایران سے ہرقسم کا معاشی تعلق توڑ لے ورنہ بڑے اقتصادی نتائج بھگتنا ہوں گے۔

امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی ملک کیخلاف اب تک کی جانے والی سب سے زیادہ تباہ کن معاشی کارروائی کا اعلان کر رہا ہوں۔

اپنے بیان میں صدرٹرمپ نے کہا کہ ہم چاہتےہیں کہ اتحادی ہمارے ساتھ کھڑے ہوں اور ایران کو تنہا اور شکست سے دوچار کریں۔

صدرٹرمپ نے کہا کہ کوئی بھی ملک جو اپنے مالیاتی اداروں، بزنسز، ہوائی اڈوں اور حکومتی اداروں کو اجازت دے گا کہ وہ ایران کیلئے لائف لائن کا کردار اداکریں، اسے شدید معاشی نتائج بھگتنا ہوں گے۔تیل کی اسمگلنگ، کیش منتقلی، تبادلے اور شپ رجسٹریز، فرنٹ کمپنیوں کو فوری روکنا ہوگا۔ 

صدر ٹرمپ نے ممالک کو خبردار کیا کہ آپ جانتے ہیں کہ آپ ہیں کون۔یہ اقتصادی ڈی ڈے ہوگا۔کسی نے بھی اسلامی جمہوری ایران کو ڈیل کیلئے اتنے بڑے مواقع نہیں دیے جس قدر انہوں نے دیے تھے۔ افسوس کی بات ہے کہ ایران انہیں قبول کرنے میں ناکام رہا ہے۔ اب ایران کیخلاف ایسا تباہ کن آپریشن کیاجارہا ہےجو پہلےکسی ملک کیخلاف نہیں کیا گیا۔یہ اقتصادی جنگ ہے جو ایران کو غیرمعمولی طور پر تنہا کردے گی۔

ٹرمپ نےکہا کہ ان کے اعلان کردہ یہ تاریخی اقدامات ایران کو مفلوج کردیں گے اور وہ دنیا میں دہشت پھیلانے کے قابل نہیں بچے گا۔ ایران کبھی نیوکلیئر ہتھیار حاصل نہیں کرسکے گا ۔

صدرٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران کی بحریہ ختم کی جاچکی۔ایران کی فضائیہ تباہ کی جاچکی اور انکی فوجی فیکٹریاں ملبے کا ڈھیر بنائی جاچکی ہیں۔ ایرانی کرنسی بےقیمت اورملک انتہائی نازک صورتحال سے دوچار ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق ٹرمپ نے یہ واضح نہیں کیا کہ ایران کی معاشی مدد کرنے والے کسی ملک کے خلاف کیا مخصوص اقدامات کئے جائیں گے اور نہ ہی انھوںکسی ملک کا نام لیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Irani-army-spokesperson Irani-army-spokesperson
تازہ ترین11 گھنٹے ago

ایران اپنے میزائلوں کی رینج میں اضافہ کرے گا، ایرانی فوج

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل محمد اکرامینیا کا کہنا ہے کہ ایران اپنے میزائلوں کی...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان11 گھنٹے ago

عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ کی ذمے دار قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کو دہشت گردی کے فروغ...

container-in-islamabad container-in-islamabad
پاکستان11 گھنٹے ago

وفاقی دارالحکومت کے داخلی راستوں پر مزید کنٹینرز پہنچانے کا فیصلہ

اسلام آباد (صدے سچ نیوز) حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد اسلام آباد میں...

plane plane
تازہ ترین12 گھنٹے ago

امریکی استثنیٰ کے بعد ایرانی ائیرلائنز کی عراقی شہر نجف کے لیے پروازیں بحال

نجف (صداۓ سچ نیوز) امریکی استثنیٰ ملنے کے بعد ایرانی ائیرلائنز نے اتوار کے روز عراق کے شہر نجف کے...

PTI-MARCH PTI-MARCH
پاکستان12 گھنٹے ago

لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کا آغاز، کارکنوں کی بڑی تعداد شریک

لکی مروت (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں لکی مروت سے پی ٹی آئی کے لانگ...

OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona OPF Chairman Syed Qamar Raza Naqvi being welcomed in barcelona
پاکستان12 گھنٹے ago

چیئرمین اوپی ایف سید قمر رضا کا بارسلونا میں شاندار استقبال

بارسلونا (صدائے سچ نیوز ) اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن (او پی ایف) کے چیئرمین سید قمر رضا شاہ تین روزہ سرکاری...

Talal-Ch Talal-Ch
پاکستان17 گھنٹے ago

طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور پی ٹی آئی کو دشمن کی پراکسیز قرار دیدیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آزاد کشمیر کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور تحریک...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان18 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، محسن نقوی

لاہور (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے اپوزیشن کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں تقریباٍ تمام...

iran-foreign-ministry iran-foreign-ministry
تازہ ترین18 گھنٹے ago

ایرانی وزارت خارجہ نے نئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نےنئی امریکی تجاویز موصول ہونے کی تصدیق کردی۔  ایرانی...

Abbas Araghchi Abbas Araghchi
تازہ ترین18 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران اپنے دفاع کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو ایران...

Trending