تازہ ترین
ایران کے میزائل یورپ تک پہنچ سکتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں امن نہ ہوا تو ایٹمی تباہی ہوگی، ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے پاس ایسے میزائل موجود ہیں جو یورپ تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ خبردار کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہ ہوا تو خطے کو ایٹمی تباہی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
الجزیرہ کے مطابق ٹرمپ نے فلوریڈا میں اپنی رہائش گاہ مارا لاگو سے تھینکس گیونگ کے موقع پر امریکی فوجی اہلکاروں سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ اس دوران مستقبل میں مشرق وسطیٰ کے حوالے سے امریکی پالیسی سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ ایران کے میزائل امریکا تک نہیں پہنچ سکتے، تاہم ان کی رسائی یورپ تک ہے۔
ٹرمپ نے خدشہ ظاہر کیا کہ خطے میں استحکام نہ ہونے کی صورت میں ایران اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک پر جوہری ہتھیاروں سے حملہ کرسکتا ہے، جس کے نتیجے میں ایٹمی تباہی پھیل سکتی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کو مشرق وسطیٰ کے تیل کی ضرورت نہیں، تاہم خطے میں امن کا قیام ضروری ہے۔
انہوں نے ایرانی قیادت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ ان رہنماؤں کو جانتے ہیں اور ان کے بقول وہ غیر معمولی طور پر غیر معقول ہیں، اسی لیے امریکا ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ واشنگٹن کو خطے کے ممالک کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، یہاں تک کہ وہ اپنی حفاظت اور دفاع کے لیے خود اتنے مضبوط نہ ہوجائیں۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان9 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

