تازہ ترین
چینی جاسوسی کے خدشات کے باوجود ٹرمپ نے جینسن ہوانگ کی این ویڈیا میں واپسی کیوں کرائی؟
واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے کی معروف کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ کی دوبارہ تقرری کروائی لیکن ان کے اپنے بیانات نے چین کو امریکی ٹیکنالوجی تک رسائی کے خدشات کو مزید نمایاں کردیا ہے۔
بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق جینسن ہوانگ نے 11 روز کی غیر یقینی صورت حال کے بعد کمپنی کے سربراہ کا عہدہ دوبارہ سنبھالا ہے۔
ان کی واپسی کے لیے صدر ٹرمپ نے ذاتی طور پر کاوشیں کین اور این ویڈیا کمپنی کے بورڈ کو یقین دہانی بھی کرائی جس کے باعث بورڈ نے جینسن ہوانگ کی واپسی کی راہ ہموار ہوئی تھی۔
صدر ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو انٹرویو میں کہا کہ حکومت نے کمپنی کے بورڈ کو تمام دستیاب معلومات کی بنیاد پر تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
تاہم صدر ٹرمپ نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ اگر امریکا نے جینسن ہوانگ کو ناراض کیا تو وہ چین منتقل ہوسکتے ہیں اور اپنے ساتھ جدید مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی سے متعلق قیمتی مہارت بھی لے جاسکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ بھی جینسن ہوانگ کی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب جینسن ہوانگ اور سنگاپور کی کمپنی میگاسپیڈ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
امریکی حکام کو شبہ ہے کہ کمپنی نے امریکی برآمدی پابندیوں سے بچتے ہوئے جدید چپس چینی صارفین تک پہنچائیں۔
رپورٹ کے مطابق جینسن ہوانگ کو یکم دسمبر کو ایوان نمائندگان کی تین کمیٹیوں کے سامنے پیش ہونا ہے جبکہ تین دسمبر کو سینیٹ کی کمیٹی میں بھی ان کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا۔
امریکی محکمہ تجارت نے میگاسپیڈ کو تجارتی پابندیوں کی فہرست میں بھی شامل کرلیا ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

