Connect with us

تازہ ترین

امریکا کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا

us missile defense interceptors

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کی شدید قلت کا سامنا ہے۔

امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کئی ماہ سے جاری تنازع کے بعد امریکی محکمۂ دفاع (پینٹاگون) کو میزائل دفاعی انٹرسیپٹرز کے ذخائر میں نمایاں کمی کا سامنا ہے، جس کے باعث عسکری منصوبہ ساز اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا امریکا جوابی کارروائیوں کی موجودہ رفتار برقرار رکھ سکتا ہے یا نہیں۔

فاکس نیوز کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق تنازع سے قبل امریکی پیٹریاٹ دفاعی انٹرسیپٹرز کے ذخائر تقریباً 2 ہزار 300 تھے، جو کم ہو کر 827 سے بھی کم رہ گئے ہیں۔

اسی طرح ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) نظام کے انٹرسیپٹرز کی تعداد بھی نمایاں طور پر گھٹ گئی ہے، جو 452 سے کم ہو کر 278 سے بھی نیچے آ گئی۔

رپورٹ کے مطابق سی ایس آئی ایس نے خبردار کیا ہے کہ ان اہم دفاعی ذخائر کی بحالی میں کم از کم 3 سال لگ سکتے ہیں، جس سے یہ خدشات جنم لے رہے ہیں کہ اگر بحرالکاہل جیسے کسی دوسرے خطے میں نیا بحران پیدا ہوتا ہے تو امریکی فوج بیرونِ ملک تعینات اپنے اہلکاروں اور عسکری تنصیبات کے تحفظ کی صلاحیت برقرار رکھ پائے گی یا نہیں۔

ان کمیوں پر قابو پانے کے لیے پینٹاگون نے مالی سال 2026ء کے لیے پیش کی گئی 67 ارب ڈالرز کی ہنگامی فنڈنگ کی درخواست میں سے 18.2 ارب ڈالرز مختص کیے ہیں، جنہیں پیٹریاٹ میزائلوں، امریکی بحریہ کے ٹاماہاک کروز میزائلوں اور تھاڈ دفاعی نظام کی دوبارہ خریداری پر خرچ کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فوج کے ابتدائی مالی سال 2027ء کے بجٹ مطالبات میں شامل تمام مطلوبہ ہتھیاروں میں سے تقریباً نصف ایسے نسبتاً کم لاگت والے ہتھیار ہیں، جن کی فی یونٹ قیمت 6 لاکھ امریکی ڈالرز یا اس سے کم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

hafiz-naeem hafiz-naeem
پاکستان5 گھنٹے ago

جماعت اسلامی کے لانگ مارچ کا اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی بریک تھرو کا امکان

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) جماعت اسلامی اور حکومت میں پانچویں مذاکرات دور کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے...

pak bahria pak bahria
پاکستان5 گھنٹے ago

پاک بحریہ کے سربراہ کا میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کے دوران پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے میری ٹائم مشق سی اسپارک 2026 کی سرگرمیوں کا جائزہ لینے...

rana-sanaullah rana-sanaullah
پاکستان6 گھنٹے ago

سیاسی جماعتوں کے لانگ مارچ کی کال، جو نہیں سمجھے گاوہ سمجھا دیا جائے گا،رانا ثنااللہ

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی نے ہر فرد...

Trump Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق بہت بڑی چیزیں ہونے والی ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں امریکا ایران جنگ سے متعلق...

Hangu Clash Hangu Clash
پاکستان6 گھنٹے ago

ہنگو میں سیکیورٹی فوسز سے مقابلہ، فتنہ الخواج کے 8 دہشت گرد ہلاک، 6 جوان شہید، آئی ایس پی آر

ہنگو (صداۓ سچ نیوز) ہنگو میں سیکیورٹی فورسز اور فتنہ الخوارج کے مقابلے میں 8 دہشت گرد ہلاک اور فورسز...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
پاکستان6 گھنٹے ago

دشمن امن کی پیشکش کرے تو اسے رد نہیں کرنا چاہیے، مسعود پزشکیان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ہمیں دشمن کی چالوں سے ہوشیار رہنا ہونا...

nasir abbas nasir abbas
پاکستان14 گھنٹے ago

پنجاب کا تعلیمی بحران، کٹہرے میں کون؟

آئینۂ فکر تحریر: ناصرعباسپنجاب میں نویں جماعت کے حالیہ امتحانات کے نتائج نے نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک کے...

trump-gaza-deal-hamas-israel trump-gaza-deal-hamas-israel
تازہ ترین15 گھنٹے ago

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اے آئی فورس بنانے کا اعلان

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں تیزی سے ترقی کے لیے اے...

Electricity Buying and Selling Electricity Buying and Selling
پاکستان15 گھنٹے ago

حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کے عمل سے باہر ہونے کا اعلان، صارفین اب بجلی خود خرید سکیں گے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کا کہنا ہے کہ حکومت آج سے بجلی...

Drone Attack on Russia Drone Attack on Russia
تازہ ترین15 گھنٹے ago

یوکرین نے روس پر 1600 سے زائد ڈرونز داغ دیے

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روسی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کی جانب سے کیے گئے بڑے ڈرون حملے...

Trending