Connect with us

تازہ ترین

مزید جنگی جہاز نہ ملے تو امریکا یا اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، امریکی جنرل نے خبردار کردیا

us-fighter-jet

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی اخبار کے مطابق یورپ میں تعینات امریکا کے سینیئر ترین جنرل نے پینٹاگون کو خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس اسرائیل کو بیلسٹک میزائل حملوں سے بچانے کے لیے درکار بحری وسائل موجود نہیں ہیں۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی فوج کی یورپیئن کمانڈ کے سربراہ  جنرل الیکسس گرینکیوچ  نے اس ہفتے نجی طور پر پینٹاگون کو تحریری اطلاع دی کہ اگر انہیں مزید ایک ڈسٹرائر بحری جہاز فراہم نہ کیا گیا تو انہیں امریکا کے  دفاع اور اسرائیل کے دفاع میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے گا۔

ایک امریکی دفاعی اہلکار نے کہا کہ گرینکیوچ کی یہ وارننگ اس نوعیت کے سابقہ پیغامات سے مطابقت رکھتی ہے جو اعلیٰ فوجی افسران اس وقت دیتے ہیں جب انہیں ایسے خطرات کا سامنا ہو جن پر واشنگٹن کی توجہ کی ضرورت ہو۔ 

رپورٹ کے مطابق صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کا حکم دیے جانے کی وجہ سے امریکی بحریہ اس وقت دباؤ کا شکار ہے۔ 

اخبار کے مطابق مشرقی بحیرۂ روم میں تعینات امریکی بحری ڈسٹرائرز کئی برسوں سے اسرائیل کے دفاع میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

یہ جنگی جہاز طاقتور ریڈار اور مختلف میزائلوں سے لیس ہوتے ہیں اور نہ صرف ایران بلکہ یمن کے حوثی جنگجوؤں کی جانب سے فائر کیے گئے میزائل بھی مار گرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

اسرائیل کے دفاع میں امریکی فوج کی یورپیئن کمانڈ مرکزی حیثیت رکھتی ہے کیونکہ وہ بحیرۂ روم میں فوجی آپریشنز کی نگرانی کرتی ہے، اسی کے ساتھ اس کے دستوں کو نیٹو اتحاد کے زیرِ تحفظ علاقوں میں ممکنہ روسی مداخلت کے لیے بھی تیار رہنا ہوتا ہے۔

پینٹاگون حکام کے مطابق امریکی بحریہ کے 5 ڈسٹرائرز اسپین کے روٹا میں واقع اڈے سے تعینات کیے جاتے ہیں۔

ایک امریکی اہلکار کے مطابق جمعے کے روز 2 ڈسٹرائرز  بحیرہ روم میں موجود تھے جبکہ 3 ڈسٹرائرز روٹا میں تھے۔

ایران کے قریب بحیرہ عرب میں ایک امریکی بحری بیڑہ موجود ہے جس میں دو طیارہ بردار جہازوں کے علاوہ کم از کم 15 دیگر جنگی جہاز شامل ہیں جن میں 11 ڈسٹرائرز ہیں۔

ایک اور ڈسٹرائر  بحیرہ احمر میں تعینات ہے جہاں یمن کے حوثی جنگجو تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان6 منٹس ago

یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام آئینی...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان11 منٹس ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین17 منٹس ago

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ ایرانی میڈیا...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین23 منٹس ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت...

irgc irgc
تازہ ترین32 منٹس ago

نئے حملے ہوئے تو امریکی انٹیلی جنس مراکز ہماری پہنچ میں ہوں گے، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے...

Educational Institutions in Islamabad Educational Institutions in Islamabad
پاکستان7 گھنٹے ago

لانگ مارچ، اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں لانگ مارچ کے معاملے پر شہر کے سرکاری تعلیمی ادارے 22 ستمبر سے...

Aerospace Force Aerospace Force
تازہ ترین7 گھنٹے ago

پاسداران انقلاب ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی ڈرون مار گرایا

پاسدارانِ انقلاب کی ایرو اسپیس فورس نے آبنائے ہرمز کے اوپر ایک اور امریکی MQ-1 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ...

ambulance ambulance
پاکستان7 گھنٹے ago

شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 400 افراد کی حالت غیر ہوگئی

ٹنڈوالہ یار (صداۓ سچ نیوز) ٹنڈوالہ یار میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت افراتفری مچ گئی جب شرکت...

General Hossein Mohebi General Hossein Mohebi
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا نے دوبارہ حملہ کیا تو اس بار ایسے نئے ہتھیار استعمال کریں گے کہ دنیا حیران ہوجائے گی، ترجمان پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی پاسداران انقلاب فورس کے ترجمان جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ  امریکا نے حملے...

Hakan-Fidan Hakan-Fidan
تازہ ترین8 گھنٹے ago

مکہ الائنس مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے،ترک وزیر خارجہ

انقرہ (صداۓ سچ نیوز) پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے مکہ دفاعی اتحاد کی ادارہ جاتی تشکیل میں پیشرفت جاری...

Trending