Connect with us

تازہ ترین

اگلے ممکنہ ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کون ہیں؟

mojtaba-hosseini-khamenei

تہران (صداۓ سچ نیوز) امریکا اور اسرائیل کے مشترکہ حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی شہادت کے بعد ان کے صاحبزادے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کو ممکنہ طور پر ان کا جانشین قرار دیا جا رہا ہے۔

اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ایران کی 88 رکنی مجلسِ خبرگانِ رہبری نے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے نام پر اتفاق کیا ہے۔

ابتدائی زندگی اور تعلیم

مجتبیٰ حسینی خامنہ ای 1969ء میں مشہد میں پیدا ہوئے اور وہ علی خامنہ ای کے دوسرے بڑے بیٹے ہیں، ان کے 5 بہن بھائی ہیں، ان کی پرورش ایسے دور میں ہوئی جب ان کے والد سابق شاہ محمد رضا پہلوی کے خلاف سرگرم ایک نمایاں مذہبی رہنما کے طور پر ابھر رہے تھے۔

1979ء کے اسلامی انقلاب کے بعد خامنہ ای خاندان نئے ریاستی ڈھانچے کے مرکز میں آ گیا، تہران منتقلی کے بعد مجتبیٰ حسینی نے الوی ہائی اسکول میں تعلیم حاصل کی، جو حکومتی حلقوں سے وابستہ شخصیات پیدا کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔

بعدازاں انہوں نے قُم میں علماء کی زیرِ نگرانی دینی تعلیم حاصل کی، تاہم کئی دہائیوں کی مذہبی تعلیم کے باوجود وہ تاحال آیت اللّٰہ کے درجے تک نہیں پہنچ سکے۔

ایران کے آئین کے مطابق سپریم لیڈر کے لیے اعلیٰ مذہبی مقام کا حامل ہونا ضروری سمجھا جاتا ہے، اسی لیے مجتبیٰ حسینی کا مذہبی رتبہ سینئر علماء میں بحث کا موضوع رہا ہے۔

عسکری اور سیاسی روابط

ایران عراق جنگ کے دوران مجتبیٰ حسینی نے حبیب بٹالین میں خدمات انجام دیں، جہاں ان کے تعلقات ایسے افراد سے استوار ہوئے جو بعد میں ایران کے سیکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں میں اہم عہدوں پر فائز ہوئے۔

اگرچہ انہوں نے کبھی کوئی عوامی عہدہ یا سرکاری منصب نہیں سنبھالا، لیکن انہیں طویل عرصے سے سپریم لیڈر کے دفتر میں ایک بااثر گیٹ کیپر کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، اس کردار کا موازنہ اکثر سابق ایرانی سپریم لیڈر روح اللّٰہ حمینی کے بیٹے احمد خمینی کے کردار سے کیا جاتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق ان کا اثر و رسوخ بڑی حد تک پاسبانِ انقلاب کے ساتھ قریبی تعلقات کی وجہ سے ہے، جو ایران کی سیاسی معیشت اور سیکیورٹی پالیسی میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔

پابندیاں اور الزامات

2019ء میں امریکا نے مجتبیٰ حسینی خامنہ ای پر پابندیاں عائد کیں، یہ الزام لگاتے ہوئے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنے اختیارات کا کچھ حصہ اپنے بیٹے کو منتقل کر رکھا تھا، جو باضابطہ عوامی جوابدہی کے بغیر اثر انداز ہو رہے تھے۔

اصلاح پسند سیاست دانوں اور بعض مغربی حکومتوں نے ان پر انتخابی عمل میں مداخلت اور سیکیورٹی کریک ڈاؤن کی حمایت کے الزامات بھی عائد کیے، جنہیں ایرانی حکام مسلسل مسترد کرتے رہے ہیں۔

مالی مفادات اور جانشینی کا سوال

بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق مجتبیٰ حسینی کے پاس وسیع سرمایہ کاری نیٹ ورک موجود ہے، تاہم ان کے اثاثوں کی درست مالیت ظاہر نہیں کی گئی۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے عالمی سطح پر جائیدادوں میں سرمایہ کاری کی اور اربوں ڈالرز مغربی منڈیوں میں منتقل کیے۔

واضح رہے کہ آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اپنے ممکنہ جانشینوں میں 3 سینئر علماء کے نام زیرِ غور رکھے تھے، جن میں ان کے بیٹے کا نام شامل نہیں تھا۔

ایران میں موروثی جانشینی کے تصور کو ناپسند کیا جاتا ہے، خصوصاً اس نظام میں جو بادشاہت کے خاتمے کے بعد قائم ہوا، مزید یہ کہ مجتبیٰ خامنہ ای اعلیٰ درجے کے نمایاں سرکاری عہدے پر فائز نہیں رہے۔

اب یہ دیکھنا ہے کہ آیا مذہبی اشرافیہ اور سیکیورٹی ادارے مجتبیٰ حسینی کے نام پر اتفاق کرتے ہیں یا اندرونی مزاحمت ان کی ممکنہ تقرری کو چیلنج کرے گی کیونکہ ایران میں موروثی جانشینی کے تصور کو ناپسند کیا جاتا ہے، خصوصاً اس نظام میں جو بادشاہت کے خاتمے کے بعد قائم ہوا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Israeli-airstrikes Israeli-airstrikes
تازہ ترین8 گھنٹے ago

اسرائیلی جنگی طیاروں کے شام میں فوجی ہوائی اڈے پر فضائی حملے

ادلب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی جنگی طیاروں نے شمالی شام کے صوبے ادلب کے مشرقی دیہی علاقے میں واقع ایک...

supreme-court, imran khan supreme-court, imran khan
پاکستان8 گھنٹے ago

سپریم کورٹ کا بانئ پی ٹی آئی کو شفاء انٹرنیشنل اسپتال منتقل کرنے کا حکم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بانئ پی ٹی آئی کا تمام میڈیکل ریکارڈ طلب کرتے...

Abbas Iraqchi Abbas Iraqchi
تازہ ترین8 گھنٹے ago

دشمن کی غیر مشروط ہتھیار ڈالوانے کی امید پوری نہ ہوسکی، ایران فاتح بن کر ابھرا ہے، عباس عراقچی

تہران (صداۓ سچ نیوز) تہران میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران نے...

plane plane
تازہ ترین8 گھنٹے ago

امریکا میں بھارتی تارکینِ وطن کیخلاف کریک ڈاؤن، 4,800 سے زائد ڈی پورٹ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسی کے تحت تارکینِ وطن کے خلاف بڑے...

parliment parliment
پاکستان9 گھنٹے ago

اسلام آباد میں موسلادھار بارش، پارلیمنٹ ہاؤس کی چھتیں ٹپکنے لگیں

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث پارلیمنٹ ہاؤس کی مختلف چھتیں ٹپکنے لگیں، جس...

IRGC IRGC
تازہ ترین9 گھنٹے ago

امریکیوں سے بات چیت نہیں ہورہی، ان کے پاس شکست ماننے اور شرائط قبول کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) ترجمان پاسداران انقلاب بریگیڈیئر جنرل حسین محبی کا کہنا ہے کہ امریکیوں سےکسی قسم کی بات...

Trump Trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایران جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید گرادیا

ایران جنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت کا گراف مزید گرادیا۔ برطانوی خبرایجنسی رائٹرز اور اِپسوس کےسروے کےمطابق...

crude-oil crude-oil
تازہ ترین10 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں توسیع کے حوالے سے غیریقینی صورتحال برقرار ہے، جس کے باعث...

former-congressman، trump former-congressman، trump
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکی حکام ایران کیخلاف جوہری ہتھیار استعمال کرنے کے امکان پر گفتگو کر رہے ہیں، سابق رکنِ کانگریس کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کی سابق رکنِ کانگریس مارجوری ٹیلر گرین نے دعویٰ کیا ہے کہ واشنگٹن میں حکام...

aircraft-destroyed aircraft-destroyed
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں 100 ایرانی طیارے تباہ ہوئے،کوشش ہے مواصلات کا تباہ انفرا اسٹرکچر جلد بحال کیا جائے، ایرانی وزیر

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کی وزیر برائے مواصلات فرازانے صادق نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملوں...

Trending