Connect with us

تازہ ترین

شی جن پنگ نےڈونلڈ ٹرمپ کو چین کے نایاب و خفیہ ترین حکومتی باغ کا دورہ کیوں کروایا؟

-xi-jinping-donald-trump

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو چین کے انتہائی خفیہ اور نایاب حکومتی باغ و کمپاؤنڈ ’ژونگ نان ہائی‘ کا دورہ کروا کر دنیا کو واضح سیاسی پیغام دیا ہے، یہ مقام چین کی کمیونسٹ قیادت کا طاقت کا مرکز سمجھا جاتا ہے جہاں عام طور پر غیر ملکی رہنماؤں کو داخلے کی اجازت نہیں دی جاتی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بیجنگ میں ملاقات کے دوران دونوں رہنما کمپاؤنڈ کے تاریخی باغات میں گھومے، قدیم درختوں اور پھولوں کا مشاہدہ کیا اور دوپہر کا کھانا بھی یہیں ساتھ کھایا۔

رپورٹس کے مطابق شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ میں نے ٹرمپ کو یہ خصوصی دعوت اس لیے دی کیونکہ ٹرمپ نے مجھے 2017ء میں اپنی رہائش گاہ ’مار اے لاگو‘ میں مدعو کیا تھا۔

واضح رہے کہ ژونگ نان ہائی ایک صدیوں پرانا شاہی باغ تھا جو بعد میں چینی قیادت کی رہائش اور حکومتی مرکز بن گیا۔

یہاں ماؤ زے تنگ، چو این لائی، ڈینگ شیاؤ پنگ اور دیگر اہم چینی رہنما رہتے اور کام کرتے رہے ہیں۔

چینی صدر شی جن پنگ نے امریکی صدر ٹرمپ کو کمپاؤنڈ کے 490 سال پرانے درخت بھی دکھائے اور بتایا کہ یہاں بعض درخت 1000 سال سے بھی زیادہ قدیم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے بعض بہت اچھے لوگوں کی درخواست پر روکا، وہ شخصیات ایران کے بہت قریب ہیں، ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے جگہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’مجھے یہ ماحول بہت پسند آیا ہے۔‘

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس میں شائع ماہرین کی رائے کے مطابق یہ دورہ صرف سفارتی روایت نہیں بلکہ امریکا اور چین کے تعلقات میں ذاتی اور سیاسی قربت کا علامتی اظہار بھی تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان3 منٹس ago

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا اعلان

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے 4 اکتوبر کے لانگ مارچ کیلئے فنڈ ریزنگ مہم شروع کرنے کا...

Afghan Taliban Afghan Taliban
پاکستان10 منٹس ago

پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگروں کے 2 ٹھکانوں کو تباہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان نے افغان طالبان رجیم...

gold gold
پاکستان17 منٹس ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں ایک دن بعد ہی سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین23 منٹس ago

امریکا میں ڈیزل کی قیمتیں ایک سال سے زیادہ عرصے تک معمول پر نہیں آسکیں گی، امریکی توانائی کمپنیوں نے خبردار کردیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی فیڈرل ریزرو سسٹم سے منسلک ڈیلاس فیڈسروے میں توانائی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ ایران...

Trump Trump
تازہ ترین29 منٹس ago

ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے، ایران کو تباہ کرنے سے دنیا میں امن قائم ہوگا، ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کو تباہ کرنا ممکن ہے۔  ٹائم میگزین...

agosh home agosh home
پاکستان43 منٹس ago

ضامن گروپ، خودی ویلنس نے آغوش ہوم کی بے سہارا ماؤں کے ساتھ بزرگوں کا عالمی دن منایا

کراچی (صداۓ سچ نیوز) معروف سماجی شخصیات اور مخیر حضرات کاشف شاہ اور ان کی اہلیہ ثروت نسیم شاہ، جو...

Gaza Gaza
تازہ ترین55 منٹس ago

غزہ میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی جاری، شہدا کی تعداد 74 ہزار سے تجاوز کرگئی

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی...

doctor doctor
تازہ ترین6 گھنٹے ago

وکٹوریہ میں 10 ہزار ڈاکٹرز کا تنخواہوں اور کام کے حالات پر احتجاجی واک آؤٹ

ملبورن (صداۓ سچ نیوز) آسٹریلیا میں ڈاکٹر آج ہڑتال کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وکٹوریہ میں 10 ہزار ڈاکٹر...

Nisar Hussain Nisar Hussain
تازہ ترین6 گھنٹے ago

فنِ سخن عظمیٰ گیلانی کے نام

تحریر: نثار حسین میلبورن کی یہ شام اپنے اندر ایک پورا عہد سمیٹ لیتی نظر آئی ڈاک لینڈز میں سمندر...

Pakistan beat Bangladesh Pakistan beat Bangladesh
پاکستان12 گھنٹے ago

ایشین گیمز کرکٹ سیمی فائنل، پاکستان نے بنگلادیش کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

نشین (صداۓ سچ نیوز) ایشین گیمز 2026 کے کرکٹ ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان بنگلادیش کو شکست دے...

Trending