پاکستان
چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 12 دسمبر کو کراچی میں ہوگی
کراچی (صداۓ سچ نیوز) زائرین خدمت کمیٹی معصومۂ سندھ، اگھم کوٹ اور کراچی ایڈیٹرز کلب کے زیر اہتمام چھٹی سالانہ معصومۂ سندھ امن و بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس 12 دسمبر 2026 کو کراچی میں منعقد ہوگی، جس کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
اس سلسلے میں آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس اتوار کو منعقد ہوا، جس میں کانفرنس کے انتظامی، تنظیمی اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانفرنس ہفتے کے روز شام 6 بجے سے رات 8 بج کر 30 منٹ تک محمد ابراہیم جویو آڈیٹوریم، نیشنل لیاقت میموریل لائبریری، اسٹیڈیم روڈ کراچی میں منعقد ہوگی۔
اجلاس میں مختلف مذاہب کے رہنماؤں، علمی و ادبی شخصیات، دانشوروں، سفارت کاروں، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی شرکت یقینی بنانے کے لیے رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔
اس موقع پر زائرین خدمت کمیٹی کے نائب صدر بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی نے اگھم کوٹ میں حضرت سیدہ خدیجہ بی بی ماہم سلام اللہ علیہا بنت حضرت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کے روضۂ اطہر کی جاری تعمیرات اور ترقیاتی کاموں کے حوالے سے شرکاء کو بریفنگ دی۔
انہوں نے بتایا کہ روضۂ اطہر کی تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے اور باقی ماندہ مراحل سندھ ہائی کورٹ کے سرکٹ بینچ حیدرآباد کی ہدایات اور منظور شدہ اراضی و پیمائش کے مطابق مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔
بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی نے روضۂ اطہر کے سرداب میں موجود قدیم اور تاریخی کتبے کے تحفظ کے لیے رواں ہفتے داخلی مقام پر حفاظتی دروازہ نصب کرانے کی ذمہ داری بھی قبول کی۔ یہ دروازہ گزشتہ دو ماہ سے نصب نہیں کیا جاسکا تھا۔
اجلاس میں کانفرنس کے موقع پر نمایاں خدمات انجام دینے والی دو ممتاز شخصیات کو گولڈ میڈلز دینے کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی، جبکہ تقریب کے لیے تیار کی جانے والی یادگاری شیلڈز کے ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی گئی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر پروفیسر سید حسن حبیب نے تجویز دی کہ کراچی میں تعینات مختلف ممالک کے سفارت کاروں اور سفارتی مشنز کے نمائندوں کو خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ سفارتی نمائندوں کی شرکت سے تقریب کی اہمیت میں اضافہ ہوگا اور امن، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کا پیغام عالمی سطح پر اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔
انہوں نے پروگرام میں وقت کی پابندی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا دورانیہ مقررہ ڈھائی گھنٹے سے تجاوز نہیں کرنا چاہیے تاکہ تمام مقررین کو اظہار خیال کا مناسب موقع مل سکے اور تقریب مقررہ وقت پر اختتام پذیر ہو۔
اجلاس کے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کانفرنس کو سندھ کی صدیوں پرانی مذہبی رواداری، صوفیانہ روایات، امن، بھائی چارے اور بین المذاہب احترام کے فروغ کے لیے ایک مؤثر پلیٹ فارم بنایا جائے گا۔
شرکاء کے مطابق اس تقریب کے ذریعے نئی نسل کو سندھ کے روحانی، مذہبی اور ثقافتی ورثے سے روشناس کرانے کے ساتھ معاشرے میں اتحاد، برداشت، محبت اور پُرامن بقائے باہمی کے پیغام کو بھی فروغ دیا جائے گا۔
اجلاس میں مبشر میر، علی زیب، سابق سفیر پروفیسر سید حسن حبیب، بریگیڈیئر (ر) سید کرار حسین عابدی، محمد جاذب اور شبر نقوی سمیت دیگر افراد نے شرکت کی، جبکہ معروف محقق و مصنف زوار عبدالستار درس نے حیدرآباد سے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس کے اختتام پر شرکاء نے کانفرنس کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے اور باہمی رابطوں کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

