Connect with us

پاکستان

اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون کی پہلی بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا

rain

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا،  جڑواں شہروں میں بارش نے کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور توڑ دیا۔ اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں پارکنگ میں کھڑی دو گاڑیوں پر درخت گر گیا۔

جبکہ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ چھ جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل شروع ہوگیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔

وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے باعث جناح سپر مارکیٹ میں ایک درخت پارکنگ میں کھڑی دو گاڑیوں پر گر گیا۔ دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ چھ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی اور دالبندین میں سینتالیس  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

دادو میں پارا چھیالیس اور سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔  جبکہ سب سے زیادہ فیل لائک درجہ حرارت پشاور میں صاٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ این ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے کے ممکنہ خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، اچانک سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے خدشات ہیں۔ ترجمان کے مطابق دریاؤں کے کناروں کے کٹاؤ کے ساتھ شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔

این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی مشینری کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے کنارے آباد شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت  بھی کی گئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

saudiarabia saudiarabia
تازہ ترین3 گھنٹے ago

اسرائیلی سیاستدان کے مکہ مدینہ پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر تنازع کھڑا کردیا

اسرائیلی سیاستدان اور مصنف کے مکہ، مدینہ اور کوہِ سینا پر قبضے سے متعلق بیان نے عالمی سطح پر نیا...

petroleum-products-price petroleum-products-price
پاکستان3 گھنٹے ago

وزیراعظم کی فیول ریلیف سکیم کامیابی سے جاری، 75 لاکھ شہری فائدہ اٹھا چکے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم  فیول ریلیف سکیم ملک بھر میں کامیابی سے جاری ہے اور اب تک 75...

govt and opposition govt and opposition
پاکستان3 گھنٹے ago

حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، بانی سے پوچھ کر فیصلہ کیا جائے گا، اپوزیشن ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اپوزیشن کے درمیان مذاکرات میں وقتی ڈیڈ لاک آگیا، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود...

bilawal bilawal
پاکستان3 گھنٹے ago

کے پی حکومت دہشتگردی کے مسئلے کو اہمیت نہیں دیتی تو ایمرجنسی یا گورنر راج کیلئے وفاق کی حمایت کریں گے، بلاول بھٹو

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ وفاق خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی یا...

CaptSafdar CaptSafdar
پاکستان3 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری میں مریم نواز کا ہاتھ نہیں، کیپٹن (ر) صفدر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر...

Government and Opposition Government and Opposition
پاکستان4 گھنٹے ago

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن...

saudi-prince-dies saudi-prince-dies
تازہ ترین4 گھنٹے ago

سعودی عرب اور یمن کی فوج نے حوثیوں کیخلاف فوجی کارروائی کا منصوبہ بنالیا

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق منصوبے کے تحت  باب المندب کے ارد گرد کے علاقے پر محدود حملے، البیضا،...

Barrister Gohar Barrister Gohar
پاکستان6 گھنٹے ago

چاہتے ہیں ہمارا لانگ مارچ بھی ہو اور ایمرجنسی اور گورنر راج بھی نا لگے، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ یہ مذاکرات ملک و...

islambad-highcourt islambad-highcourt
پاکستان6 گھنٹے ago

16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال سے متعلق کیس، نیشنل کمیشن چائلڈ رائٹس نے جواب جمع کروا دیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سولہ سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی سے متعلق کیس...

University of Karachi University of Karachi
پاکستان6 گھنٹے ago

ملازمین کی تنخواہوں کیلئے رقم دستیاب نہ ہونے کے باعث جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونیکا خدشہ

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی  نے انکشاف کیا ہے کہ جامعہ کراچی کے دیوالیہ ہونے کا خدشہ...

Trending