پاکستان
اسلام آباد اور راولپنڈی میں مون سون کی پہلی بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مون سون کے پہلے اسپیل کا آغاز ہوگیا، جڑواں شہروں میں بارش نے کئی روز سے جاری شدید گرمی کا زور توڑ دیا۔ اسلام آباد کی جناح سپر مارکیٹ میں پارکنگ میں کھڑی دو گاڑیوں پر درخت گر گیا۔
جبکہ پی ڈبلیو ڈی انڈر پاس میں پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا یہ سلسلہ چھ جولائی تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
ملک میں مون سون بارشوں کا پہلا اسپیل شروع ہوگیا۔ اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے موسم خوشگوار بنا دیا۔
وفاقی دارالحکومت میں تیز ہواؤں کے باعث جناح سپر مارکیٹ میں ایک درخت پارکنگ میں کھڑی دو گاڑیوں پر گر گیا۔ دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ چھ جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آج ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت نوکنڈی اور دالبندین میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دادو میں پارا چھیالیس اور سبی میں پینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔ جبکہ سب سے زیادہ فیل لائک درجہ حرارت پشاور میں صاٹھ ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔ این ڈی ایم اے نے آئندہ ہفتے کے ممکنہ خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا۔ گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے، اچانک سیلاب ، لینڈ سلائیڈنگ اور مٹی کے تودے گرنے کے خدشات ہیں۔ ترجمان کے مطابق دریاؤں کے کناروں کے کٹاؤ کے ساتھ شہروں میں نشیبی علاقے زیر آب آ سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے تمام ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی مشینری کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔ نشیبی علاقوں اور دریاؤں کے کنارے آباد شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

