Connect with us

تازہ ترین

امریکی ملازمتیں امریکیوں کیلئے ہیں، غیر ملکی فراڈیوں کیلئے نہیں، جے ڈی وینس

jd vance

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایچ-1 بی ویزا تحقیقات پر مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایچ-1 بی ورک ویزا پروگرام کا مقصد باصلاحیت غیر ملکی ماہرین کو قانونی طور پر امریکا میں کام کا موقع فراہم کرنا تھا۔

انہوں نے کہا ہے کہ بعض بڑی کمپنیاں اور غیر ملکی عناصر اس نظام کا ناجائز فائدہ اٹھا کر امریکی کارکنوں کے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا میں غیر ملکی ہنر مند پیشہ ور افراد کی بھرتی کے لیے استعمال ہونے والا ایچ-1 بی ورک ویزا پروگرام ٹرمپ انتظامیہ کی اب تک کی بڑی فراڈ تحقیقات میں شامل ہو چکا ہے۔

اس موقع پر نائب صدر جے ڈی وینس نے ان افراد کو خبردار کیا ہے جن پر امریکی ملازمتوں کی قیمت پر ویزا نظام کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں وسکونسن ایئر نیشنل گارڈ کے 128 ویں ایئر ری فیولنگ ونگ بیس کے دورے کے دوران جے ڈی وینس نے کہا کہ امریکی محکمۂ محنت پہلے ہی متعدد افراد اور اداروں کے خلاف سمن جاری کر چکا ہے اور ان کے بقول غیر ملکی فراڈیوں کی جانب سے ویزا پروگرام کے مبینہ غلط استعمال کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ایچ-1 بی ویزا پروگرام موجود ہے، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فراڈ ٹاسک فورس کتنے وسیع پیمانے پر کام کر رہی ہے، ہم ناصرف ٹیکس دہندگان کے پیسے کا تحفظ کر رہے ہیں بلکہ یہ بھی یقینی بنا رہے ہیں کہ فراڈ کرنے والے افراد ویزا پروگراموں کا ناجائز فائدہ نہ اٹھا سکیں۔

جے ڈی وینس نے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کسی غیر معمولی ٹیکنالوجی کے ماہر، ممتاز سائنس دان یا بہترین ڈاکٹر کو امریکا میں قانونی طور پر کام کرنے کا موقع فراہم کرنا تھا، لیکن وقت کے ساتھ اس مقصد سے انحراف کیا گیا ہے، آج بیشتر بڑی کمپنیاں اور بیرونِ ملک موجود فراڈ کرنے والے عناصر اس پروگرام کو امریکی کارکنوں کی اجرتیں کم رکھنے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسی لیے ٹرمپ انتظامیہ واضح کر رہی ہے کہ اب ایسا مزید نہیں ہو گا، اگر آپ اس ویزا پروگرام کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے تو آپ کو امریکا میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان6 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا

 اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کر دیا۔ اسلام آباد...

AI Chatbots for Assignments. AI Chatbots for Assignments.
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا میں اے آئی سے نقل کا بحران، 95 فیصد طلبہ کا اسائنمنٹ چیٹ بوٹ سے لکھوانے کا انکشاف

آرٹیفیشل انٹیلی جنس(اے آئی)  نے امریکا میں نقل کا بحران سنگین کردیا۔ ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے...

China China
تازہ ترین6 گھنٹے ago

چین کی امریکی جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں سے متعلق رپورٹ کی تردید

بیجنگ (صداۓ سچ نیوز) چین نے بیجنگ اور واشنگٹن کے درمیان جوہری تنصیبات کے باہمی دوروں پر بات چیت سے...

Iran Retains Missile Production Iran Retains Missile Production
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکی و اسرائیلی حملوں کے باوجود ایران کی میزائل سازی کی صلاحیت برقرار ہے، بلومبرگ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیور) امریکی اور اسرائیلی بم باری کے باوجود ایران کی میزائل اور ڈرون سازی کی صلاحیت برقرار...

PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting PM-Shehbaz-Sharif-Pims-Meeting
پاکستان7 گھنٹے ago

وزیراعظم شہباز شریف کی ذیابیطس کی روک تھام کے لیے جامع قومی حکمتِ عملی مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نےذیابیطس کی روک تھام کےلیےجامع قومی حکمتِ عملی مرتب کرنےکی ہدایت  دیدی۔...

traffic-police traffic-police
پاکستان7 گھنٹے ago

لاہورمیں جان لیوا حادثات میں ملوث 170 ڈرائیورز کے لائسنس معطل

لاہور (صداۓ سچ نیوز) لاہور ٹریفک پولیس نے جان لیوا حادثات میں ملوث ایک سو ستر ڈرائیورز کے لائسنس معطل...

Gaza Gaza
تازہ ترین7 گھنٹے ago

غزہ میں ’جنگ بندی‘ صرف نام کی ہے، 100 سے زائد تنظیموں کا مشترکہ بیان

غزہ (صداۓ سچ نیوز) غزہ میں جنگ بندی کے ایک سال بعد بھی اسرائیلی فوج کی جانب سے پرتشدد کارروائیاں،...

iran-usa iran-usa
تازہ ترین7 گھنٹے ago

امریکا کو ایرانیوں کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پڑیں گے،ایرانی اسپیکر کا مارکو روبیو کو جواب

تہران (سداۓ سچ نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بیان پر...

sohail-afridi and faisal kundi sohail-afridi and faisal kundi
پاکستان8 گھنٹے ago

خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کیلئے تمام تیاریاں مکمل، ذرائع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبر پختون خوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج لگانے کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔...

donald-trump- donald-trump-
تازہ ترین8 گھنٹے ago

نوبل امن انعام نہ ملنے پر ٹرمپ برہم، مجھے ایک نہیں 8 انعام ملنے چاہیے تھے

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبل امن انعام نہ ملنے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے...

Trending