Connect with us

تازہ ترین

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے 13 حلقوں میں انتخابات کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری، پی پی ایک نشست پر کامیاب

ajk-election

آزاد کشمیر(صداۓ سچ نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے مختلف حلقوں کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے دار مقابلہ جاری ہے۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے میر پور، کوٹلی اور بھمبھر میں قائم 13 حلقوں پر آج ووٹنگ ہوئی، 5 بجے ووٹنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹنگ کے لیے ایک گھنٹہ اضافی دیا گیا جس کے بعد اب غیر حتمی اورغیرسرکاری نتائج نتائج سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں۔ 

حلقہ ایل اے 2 میرپور 2 کے تمام 149 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ آگیا اور یہاں پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید نے 12904 ووٹ لے کر میدان مارلیا ہے جبکہ مسلم لیگ (ن) کے عظیم بخش چوہدری 8182 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

حلقہ ایل اے 1 میرپور 1 کے 139 پولنگ اسٹیشنز میں سے 107 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اورغیرسرکاری نتیجے کے مطابق  مسلم ليگ(ن) کے اظہر صادق 12303 ووٹ لے کرآگے ہیں جبکہ  پیپلزپارٹی کے محمد افسر شاہد 7278 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔ 

حلقہ ایل اے 3 میرپور 3 کے 161 میں سے 131 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری یاسر سلطان 9361 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد سعید 9100 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 4 میرپور 4 کے 162 پولنگ اسٹیشنز میں سے 16 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری رخسار احمد 2021 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری صہیب ارشد 1288 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 5 بھمبر 1 کے 176 پولنگ اسٹیشنز میں سے 115 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے مطابق مسلم لیگ (ن) کے وقار احمد نور 21573 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری پرویز اشرف 18406 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 6 بھمبر 2 کے 195 پولنگ اسٹیشنز میں سے 100 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجےکے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری محمد رزاق 21210 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی کے علی شان چوہدری 11354 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 7 بھمبر 3 کے 237 پولنگ اسٹیشنز میں سے 51 کا غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے چوہدری طارق فاروق 9178 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ آزاد امیدوار چوہدری انوار الحق 5064 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 8 کوٹلی 1 کے 155 میں سے 10 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے ظفر اقبال ملک 1221 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے ملک محمد نواز خان 1174 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 9 کوٹلی 2 کے 178 پولنگ اسٹیشنز میں سے 119 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے عمیر نعیم  ووٹ 23568 لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے جاوید اقبال بڈھانوی 15382 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 10 کوٹلی 3 کے 169 میں سے 36 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 6999 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے فتح محمود الحسن 3560 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 11 کوٹلی 4 کے 206 پولنگ اسٹیشنز میں سے 2 کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج موصول ہو گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد اخلاق 254 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد آصف 148 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 12 کوٹلی 5 کے 207 پولنگ اسٹیشنز میں سے 40 کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چوہدری محمد یاسین 2613 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے محمد ریاست خان 1255 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

حلقہ ایل اے 13 کوٹلی 6 کے 193 پولنگ اسٹیشنز میں سے 110 کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ سامنے آ گیا، جس کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے راجہ ایاز احمد خان 13063 ووٹ لے کر آگے ہیں جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے محمد ولید انقلابی 8995 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان40 منٹس ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان3 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

blast blast
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ...

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین10 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

Trending