Connect with us

ایکسکلوسِو

رئیسہ عادل نئی پرنسپل انفارمیشن آفیسر، مبشر حسن ڈی جی ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ تعینات

Mubashir Hassan and Raeesa Adil

اسلام آباد(صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے انفار میشن گروپ کے گریڈ 20کے افسران رئیسہ عادل کو پرنسپل انفارمیشن آفیسر جبکہ مبشر حسن کو ڈائریکٹر جنرل ڈیجیٹل کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کے عہدوں پر تعینات کر دیا۔ جبکہ محمد شہزاد کو بطور ڈائریکٹر جنرل پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

کچھ عرصہ قبل سابق پرنسپل انفارمیشن آفیسر پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ مبشر حسن کی جانب سے مسلسل ورک لوڈ کے باعث صحت کی خرابی کے بعد بطور پرنسپل انفارمیشن آفیسر خدمات جاری رکھنے سے معذوری ظاہرکی تھی جس پر وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے تجویز کردہ دوافسران شفقت عباس اور رئیسہ عادل کا وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے انٹرویو کیا۔

Shafqat Abbas
ڈی جی پی آئی ڈی لاہور شفقت عباس

شفقت عباس کا شمار میڈیا کے مقبول ترین افسران میں ہوتا ہے اور وہ اپنے کیرئیر کے دوران وزیر اعظم سیکرٹریٹ سمیت مختلف اہم عہدوں پر کامیابی سے خدمات سرانجام دیتے رہے ہیں۔ ان کے رپورٹرز سے لیکر ٹی وی مالکان اور میڈیا تنظیموں کے عہدے داروں کیساتھ گہرے مراسم ہیں، وزارت اطلاعات اور میڈیا حلقوں میں رحم دل افسر کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

Raeesa Adil
پی آئی او رئیسہ عادل

پینل میں شامل دوسری افسر رئیسہ عادل ڈائریکٹر اے بی سی ، ڈائریکٹر پی آئی ڈی کراچی اور ڈائریکٹر جنرل ایکسٹرنل پبلسٹی ونگ سمیت دیگر عہدوں پر خدمات کا تجربہ رکھتی ہیں۔ پاکستان میں حالیہ ایران امریکہ مذاکرات کے دوران انٹرنیشنل میڈیا کو ہینڈل کرنے کے حوالے سے ان کی صلاحیتیں کھل کر سامنے آئیں ۔انفارمیشن گروپ کی محنتی اور قابل افسر ہیں۔

Ali Nawaz Malik
پریس منسٹر علی نواز ملک

علاوہ ازیں لندن میں پاکستانی سفارتخانے میں بطور پریس منسٹر خدمات سرانجام دینے والے انفارمیشن گروپ کے گریڈ 20کے افسر علی نواز ملک سے بھی حکومت کی طرف سے پرنسپل انفارمیشن افسر کی پوسٹ کیلئے انٹرویو کیلئے رابطہ کیا گیا لیکن انہوں نے بچوں کی جاری تعلیم کے باعث اس عہدے کے حوالے سے معذوری ظاہر کی۔ علی نواز ملک اس سے قبل سیکرٹری اطلاعات پنجاب سمیت اہم حکومتی عہدوں پر کامیاب انفارمیشن افسر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ پاکستان کے اندر اور میڈیا حلقوں میں ان کے بے پناہ تعلقات ہیں، اب موجودہ سیاسی حالات کے باوجود برطانیہ میں حکومت اور ریاست پاکستان کا بیانیہ کامیابی سے اجاگر کر رہے ہیں۔

Mubashir Hassan
سابق پی آئی او مبشر حسن

سابق پی آئی او مبشر حسن نے بطور پی آئی اونہ صرف میڈیا میں بھی بے پناہ عزت اور محبت کمائی بلکہ حکومت نے بھی انہیں بہترین خدمات کی بدولت ستارہ امتیاز سمیت کئی اعزازات سے نوازا ہے۔ ان کے دور میں پی آئی او آفس کے دروازے ہر وقت میڈیا کیلئے کھلے رہتے تھے اور وہ ہمہ وقت تمام میڈیا سے رابطے میں رہتے تھے۔ انہوں نے صحیح معنوںمیں حکومت اور میڈیا کے درمیان پل کا کردار ادا کیا۔

نئی تقرریوں کے حوالے سے نوٹیفیکیشنز جاری کر دئیے گئے ہیں ۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

PIO Raisa Adil meeting with AGPR Accountant General PIO Raisa Adil meeting with AGPR Accountant General
پاکستان3 گھنٹے ago

اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو کی پی آئی او سے ملاقات، میڈیا کی بقیہ ادائیگیاں چند دنوں میں کلیئر کردی جائیں گی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) نثار احمد چیمہ نے پی آئی ڈی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان6 گھنٹے ago

وفاقی آئینی عدالت، سہیل آفریدی کی نااہلی کا کیس15 اکتوبر کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی نااہلی کا کیس15 اکتوبر کو سماعت...

pakistan stock exchange pakistan stock exchange
پاکستان7 گھنٹے ago

ملک میں سیاسی تشویش، پی ایس ایکس 100 انڈیکس گر گیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) ملک میں سیاسی تشویش اور صدر ٹرمپ کی ایران پر نئے حملے کی تیاریوں کی...

eye-injection eye-injection
پاکستان7 گھنٹے ago

لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور میں غیر رجسٹرڈ سرنجز بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی،  تین اور پانچ ملی لیٹر  کی بڑی...

Federal Constitutional Court Federal Constitutional Court
پاکستان7 گھنٹے ago

‘پنشن کیلئےکم ازکم 15سال کی شراکت لازمی ہے’، وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی کی اپیل منظور کرلی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی آئینی عدالت نے ای او بی آئی پنشن کے لیے کم از کم 15...

Ahsan Iqbal Ahsan Iqbal
پاکستان7 گھنٹے ago

احسن اقبال کا ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا...

zardari-shehbaz zardari-shehbaz
پاکستان7 گھنٹے ago

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر ڈیڈ لاک ختم

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) مسلم لیگ ن اور اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے درمیان قانون سازی میں تعاون پر جاری...

ambulance-1122-file-photo ambulance-1122-file-photo
پاکستان8 گھنٹے ago

لاہور، بھاٹی گیٹ میں گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق، 2 افراد زخمی

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور کے علاقے  بھاٹی گیٹ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ 2...

NCCIA Raids Call Center NCCIA Raids Call Center
پاکستان8 گھنٹے ago

اسلام آباد، لاہور میں غیر قانونی کال سینٹرز پر چھاپوں میں 42 ملزمان گرفتار

اسلام آباد اور لاہور میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے غیر قانونی کال...

New-York-Times New-York-Times
پاکستان8 گھنٹے ago

حوثیوں کیخلاف پاک فضائیہ کا استعمال نہیں کیاگیا، وزارت اطلاعات کی نیویارک ٹائمز کی خبر کی تردید

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کی وزارت اطلاعات  نے نیویارک ٹائمز کی خبر کو جھوٹی اور من گھڑت قرار...

Trending