Connect with us

پاکستان

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

dangue

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہواہے،  تحقیق کے مطابق 2022 میں پاکستان میں ڈینگی کے اندازاً 32 لاکھ 80 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے،  سرکاری ریکارڈ میں اسی مدت کے دوران صرف 25 ہزار 932 ڈینگی کیسز درج کیے گئے۔

آغاخان یونیورسٹی میں ڈینگی کے کیسز پر اہم تحقیقی مطالعہ سامنے آیا  ہے،تحقیق میں  2012 سے 2022 تک ڈینگی کیسز کا تجزیہ کیا گیا، تحقیق میں ملک بھر کی 990 سے زائد تشخیصی لیبارٹری کلیکشن یونٹس کا ڈیٹا استعمال کیا گیا۔

تحقیق کے مطابق ڈینگی کیسزکی تعداد 2012 ءکے 1 لاکھ سے بڑھ کر2022ء میں 32 لاکھ 80 ہزار ہو گئی، 10سال میں پاکستان میں ڈینگی کیسزمیں تقریباً 33 گنااضافہ ہوا، سندھ ڈینگی سے سب سےزیادہ متاثرہ صوبہ قرار دیا گیا،2022ءمیں اندازاً 26 لاکھ 30 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے۔

سندھ میں 2022 ءکے دوران ہر 1 ہزار افراد میں 45.63 ڈینگی کیسز کا تخمینہ لگایا گیاہے، تھرپارکر ڈینگی کی سب سے زیادہ شرحِ وقوع والا ضلع  رہا، کراچی ایسٹ میں ڈینگی کی شرحِ وقوع 1 ہزار افراد میں200.41 کیسز رہی، 15سے 49 سال عمر کے افراد ڈینگی سے سب سے زیادہ متاثرہ    ہوئے۔

15 سے 49 سال عمر کے افراد میں تقریباً 16 لاکھ ڈینگی کیسز ، بلوچستان میں2022ء کے دوران ڈینگی کے 6  ہزار 785 کیسز کا تخمینہ لگایا گیاہے ۔

ڈینگی اب موسمی بیماری نہیں رہی بلکہ سال بھرمنتقلی جاری رہنے کے شواہد سامنے آ گئے ہیں، ستمبر،اکتوبر اور نومبر میں ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ ریکارڈ کیا گیا،  2019، 2021 اور 2022میں پاکستان میں ڈینگی کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ۔

محققین نے صحت اور بلدیاتی اداروں کے درمیان بہتر رابطہ قائم کرنے پر زور دیاہے اور کہا کہ پالیسی ساز موجودہ اقدامات کے ساتھ ڈینگی ویکسینیشن پر غور کریں۔ 

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Daily Steps Daily Steps
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

ویسے تو اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔ مگر اب...

Al-Qaeda Al-Qaeda
پاکستان1 گھنٹہ ago

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد...

dangue dangue
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہواہے،  تحقیق کے مطابق 2022...

Senate Committee Approves Senate Committee Approves
پاکستان2 گھنٹے ago

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد کرنے پر قید اور جرمانوں کے بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد...

Karachi Street Crime Karachi Street Crime
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پھر اضافہ، اگست میں ہوئی وارداتوں نےگزشتہ7 ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، سی پی ایل...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق...

nepra-electricity-prices nepra-electricity-prices
پاکستان3 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 52 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) عالمی فضائی انڈیکس میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا دھمکیاں دینا بند کرے، ایران کے مطالبات تسلیم کرے اور اسرائیل لبنان سے انخلا کرے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اس صورت میں ختم...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایرانی صدرکی سرکاری اداروں کو ہفتے میں ‘ایک دن گاڑیوں کے بغیر’ کی پالیسی پر عملدرآمدکی ہدایت

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے...

Trending