Connect with us

پاکستان

یومِ دفاع کے موقع پر اسلام آباد میں شاندار گرلز ہاکی نمائشی میچ، وزیراعظم یوتھ 11 کامیاب

Prime Minister’s Youth XI Wins Girls’ Hockey Exhibition Match in Islamabad on Defence Day

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام اور پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تعاون سے ایک شاندار نمائشی گرلز ہاکی میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں پرائم منسٹر یوتھ 11 اور اسلام آباد اسپورٹس بورڈ 11 کی ٹیمیں مدمقابل ہوئیں۔

میچ کے مہمانِ خصوصی رانا مشہود احمد خان، چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور محی الدین احمد وانی، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن تھے۔ دونوں معزز مہمانوں نے میچ میں خصوصی شرکت کی، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اسلام آباد میں خواتین ہاکی کے فروغ کے لیے جاری سرگرمیوں کو سراہا۔

اس شاندار ایونٹ کے انعقاد میں سید ذیشان علی نقوی، ترجمان پرائم منسٹر یوتھ پروگرام اور پیٹرن اِن چیف اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن، کا کلیدی کردار رہا۔ ان کے تعاون سے یومِ دفاع کے حوالے سے یہ ہاکی میلہ سجایا گیا، جس کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں ہاکی کو فروغ دینا، گراؤنڈ لیول پر حقیقی معنوں میں کام کرنے والے کھلاڑیوں، کوچز اور ہاکی اکیڈمیوں کو نمایاں کرنا اور ہاکی کے فروغ کے لیے دیگر اداروں کی توجہ اور تعاون حاصل کرنا تھا۔

ایونٹ کے انعقاد میں مرزا نوید احمد، کانگریس ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن، اور سید سلیم رضا، فنانس سیکرٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن سمیت اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے دیگر عہدیداران اور اراکین نے اہم کردار ادا کیا۔

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کی وومن ونگ کی صدر محترمہ عمارا اویس نیازی اور سینئر وائس پریذیڈنٹ سادیہ قمر اور سید ضیاء بخاری نے بھی ایونٹ میں خصوصی خدمات انجام دیں۔ انتظامی اور گراؤنڈ سپروژن کے حوالے سے میڈم رفعت مسعود صاحبہ، عظیم احمد، یاسر اور بینش کی کاوشیں بھی نمایاں رہیں۔

نمائشی میچ میں پرائم منسٹر یوتھ 11 نے اسلام آباد اسپورٹس بورڈ 11 کو 1-0 سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ میچ انتہائی پُرجوش اور خوشگوار ماحول میں کھیلا گیا، جبکہ شائقین اور ہاکی سے وابستہ شخصیات نے کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی۔

ایونٹ میں اسلام آباد کی مختلف گرلز ہاکی اکیڈمیوں اور کلبوں، بالخصوص اسلام آباد گرلز ہاکی اکیڈمیز، ہدف ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی، راجہ عبدالقادر ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی اور رائزنگ اسٹار ہاکی کلب اینڈ اکیڈمی سے وابستہ کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی۔

اختتامی تقریب میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ٹرافیز، میڈلز، شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔ مہمانِ خصوصی رانا مشہود احمد خان اور صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن محی الدین احمد وانی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اسلام آباد میں گرلز ہاکی سمیت گراس روٹ لیول پر ہاکی کے فروغ کے لیے مزید ایسے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو بہتر مواقع، پلیٹ فارم اور قومی سطح تک پہنچنے کا راستہ فراہم کیا جا سکے

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

faisalabad-airport faisalabad-airport
پاکستان3 گھنٹے ago

فیصل آباد، ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا

فیصل آباد (صداۓ سچ نیوز) فیصل آباد ائیرپورٹ پر 92 پاکستانی سکھ مسافروں کو سفر سے روک دیا گیا۔ ایف...

trump trump
تازہ ترین4 گھنٹے ago

ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم ہوگی،امریکی صدر

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران جنگ مڈٹرم انتخابات کے فوری بعد ختم...

quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah quaid-e-azam-muhammad-ali-jinnah
پاکستان4 گھنٹے ago

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی 78 ویں برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 78ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام سے منائی جا رہی...

lahore-high-court lahore-high-court
پاکستان4 گھنٹے ago

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کے تمام میڈیکل کالجز کو افغان طلبا کو نکالنے سے روک دیا۔ افغان...

bab-el-mandeb bab-el-mandeb
تازہ ترین4 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی پیش قدمی جاری، آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش کا خدشہ

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمن میں حوثیوں اور حکومتی فورسز کے درمیان لڑائی میں شدت آگئی ہے۔ یمن میں حوثیوں...

algeria algeria
تازہ ترین4 گھنٹے ago

الجزائر کا امارات کیلئے فضائی حدود بند کرنے کا اعلان

الجزائر (صداۓ سچ نیوز) الجزائر کی وزارتِ دفاع نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے لیے فضائی حدود بند...

trump trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کے خلاف جنگ پر مجھے کوئی افسوس نہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے،...

trump-saudi-crown-princes trump-saudi-crown-princes
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کیخلاف کارروائی کی درخواست پر انکار کردیا، امریکی نیوز سائٹ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں کے خلاف کارروائی کی درخواست کو مسترد...

lebanon lebanon
تازہ ترین6 گھنٹے ago

اسرائیل کا لبنان میں حزب اللہ کے زیر زمین مرکز تباہ کرنے کا دعویٰ

بیروت (صداے سچ نیوز) اسرائیل نے جنوبی لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے زیر زمین فوجی مرکز تباہ کرنے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 107 ڈالر فی بیرل سے بھی تجاوز کرگئی

مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔...

Trending