Connect with us

تازہ ترین

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

Daily Steps

ویسے تو اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔

مگر اب محققین نے دریافت کیا ہے کہ اچھی صحت کے لیے ضروری نہیں کہ روزانہ 10 ہزار قدم چلا جائے بلکہ مختصر وقت تک تیز رفتاری سے چہل قدمی کرنے سے بھی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

برٹش جرنل آف اسپورٹس میڈیسن میں شائع تحقیق میں لگ بھگ 65 ہزار افراد کو شامل کیا گیا جن کی اوسط عمر 61 سال تھی۔

ان افراد کو 7 دن تک ایکٹیویٹی ٹریکرز پہنا کر رکھے گئے تاکہ دیکھا جاسکے کہ چہل قدمی سے کسی بھی وجہ سے موت کے خطرے پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

اس سے ہٹ کر بھی 70 ہزار کے قریب ایسے افراد شامل کیے گئے جن میں امراض قلب سے موت کا خطرہ موجود تھا اور ان کو ایکٹیویٹی ٹریکرز پہنا کر رکھے گئے تھے۔

تحقیق کے آغاز میں لوگوں کے قدموں کی تعداد کو مدنظر رکھ کر 4 گروپ بنائے گئے۔

ایک گروپ 0 سے 5 ہزار قدم چلنے والوں کا تھا، دوسرا 5 سے ساڑھے 7 ہزار، تیسرا ساڑھے 7 سے 10 ہزار جبکہ چوتھا 10 ہزار سے زائد قدم چلنے والوں کا تھا۔

اس کے بعد 8 برسوں تک ان افراد کی مانٹرینگ کی گئی جس دوران 1679 افراد مختلف وجوہات کے باعث ہلاک ہوئے جبکہ 502 امراض قلب کا شکار ہوکر چل بسے۔

نتائج سے ثابت ہوا کہ اگر کوئی فرد تیز رفتار سے روزانہ 5 ہزار سے بھی کم قدم چلتا ہے تو بھی کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ نمایاں حد تک کم ہو جاتا ہے۔

اسی طرح 5 سے ساڑھے 7 ہزار قدم سست روی سے چلنے سے بھی موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ تیز رفتاری سے کم وقت تک چلنا بھی صحت کو اتنا ہی فائدہ ہوتا ہے جتنا سست روی سے زیادہ وقت تک چہل قدمی کرنے سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزانہ کم از کم 30 منٹ تک تیز رفتاری سے چلنے سے کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ اتنا ہی کم ہوتا ہے جتنا روزانہ ساڑھے 7 ہزار قدم چلنے سے ہوتا ہے۔

تحقیق میں یہ بھی دریافت کیا گیا کہ ساڑھے 7 سے 10 ہزار قدم روزانہ چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ سب سے زیادہ کم ہوتا ہے، چاہے رفتار جتنی بھی ہو۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Daily Steps Daily Steps
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

روزانہ کتنے قدم چلنے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہوتا ہے؟

ویسے تو اکثر افراد کا ماننا ہے کہ اچھی صحت کے لیے روزانہ 10 ہزار قدم چلنا چاہیے۔ مگر اب...

Al-Qaeda Al-Qaeda
پاکستان1 گھنٹہ ago

القاعدہ افغانستان سے پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کو مدد فراہم کررہی ہے، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے سرگرم عسکریت پسند نیٹ ورکس اور پاکستان میں ہونے والی دہشت گرد...

dangue dangue
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف

پاکستان میں ڈینگی کے کیسز سرکاری اعداد و شمار سے 125گنا زیادہ ہونے کا انکشاف ہواہے،  تحقیق کے مطابق 2022...

Senate Committee Approves Senate Committee Approves
پاکستان2 گھنٹے ago

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد کرنے پر قید اور جرمانوں کے بل کی منظوری دیدی

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اور ٹیکنالوجی نے غیر معیاری کاسمیٹکس بنانے اور درآمد...

Karachi Street Crime Karachi Street Crime
پاکستان2 گھنٹے ago

کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں پھر اضافہ، اگست میں ہوئی وارداتوں نےگزشتہ7 ماہ کے ریکارڈ توڑ ڈالے

کراچی (صداۓ سچ نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا ہے، سی پی ایل...

gold gold
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان اورعالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا

پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں  کمی کا سلسلہ رک گیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق...

nepra-electricity-prices nepra-electricity-prices
پاکستان3 گھنٹے ago

بجلی صارفین کے لیے بری خبر، فی یونٹ 52 پیسے مہنگی

بجلی صارفین کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا نے بجلی...

Lahore-Smog Lahore-Smog
پاکستان3 گھنٹے ago

لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا

لاہور(صداۓ سچ نیوز) عالمی فضائی انڈیکس میں لاہور آلودہ ترین شہروں میں 16ویں نمبر پر آگیا، وزیراعلیٰ مریم نواز نے...

usa-and-iran usa-and-iran
تازہ ترین3 گھنٹے ago

امریکا دھمکیاں دینا بند کرے، ایران کے مطالبات تسلیم کرے اور اسرائیل لبنان سے انخلا کرے تو جنگ ختم ہوسکتی ہے، ایران

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ اس صورت میں ختم...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین3 گھنٹے ago

پیٹرول کی قیمت میں اضافہ، ایرانی صدرکی سرکاری اداروں کو ہفتے میں ‘ایک دن گاڑیوں کے بغیر’ کی پالیسی پر عملدرآمدکی ہدایت

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ملک میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافےکے...

Trending