Connect with us

تازہ ترین

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے تک اسرائیل غزہ سے نہیں نکلے گا، ڈائریکٹر بورڈ آف پیس

Board of Peace Director

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی قیادت میں قائم بورڈ آف پیس کے ڈائریکٹر نکولے ملاڈینوف نے کہا ہے کہ اسرائیلی افواج کا غزہ سے انخلاء اس وقت تک نہیں ہو گا جب تک حماس کو مکمل طور پر غیر مسلح نہیں کر دیا جاتا۔

یہ بیان بورڈ آف پیس کے ڈائریکٹر نکولے ملاڈینوف اور اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد سامنے آیا ہے۔

گزشتہ روز مغربی یروشلم میں ہونے والی اس ملاقات میں اسرائیلی سیاست دانوں نے امریکی صدر کی جانب سے اعلان کردہ امن معاہدے پر اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

بورڈ آف پیس کا کہنا ہے کہ غلط رپورٹس کے بر عکس، ہم واضح کرتے ہیں کہ اسرائیلی فوج کا غزہ سے انخلاء صرف اس وقت ہو گا جب حماس مکمل طور پر غیر مسلح ہو جائے، انہیں ناصرف ہلکے اور بھاری ہتھیار بلکہ ان کی بنائی گئی سرنگیں بھی چھوڑنی ہوں گی۔

بورڈ آف پیس نے ملاقات کے بعد سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ ہدف واضح ہے اور اس پر کوئی ابہام نہیں، غزہ کی پٹی میں تمام ہتھیاروں کا مکمل خاتمہ اور شہری طرزِ حکمرانی کی جانب منتقلی ناگزیر ہے۔

دوسری جانب حماس نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک اسرائیل معاہدے کے تحت اپنی ذمے داریاں پوری نہیں کرتا، اس معاہدے پر عمل درآمد ممکن نہیں ہو گا۔

خبر رساں ادارے کے مطابق ملاقات سے باخبر 2 افراد نے بتایا ہے کہ نکولے ملاڈینوف نے نیتن یاہو پر زور دیا کہ وہ غزہ پر حملے بند کریں۔

دوسری جانب اسرائیل نے اکتوبر 2025ء میں ہونے والی جنگ بندی کے باوجود حملے جاری رکھے ہیں۔

اس عرصے کے دوران اسرائیلی کارروائیوں میں 1,200 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، جن میں غیر مسلح کرنے کے معاہدے کے اعلان کے بعد شہید ہونے والے 36 سے زائد افراد بھی شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 73 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

uzma-khanaleema-khan uzma-khanaleema-khan
پاکستان9 گھنٹے ago

عمران خان کی بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

لاہور(صداۓ سچ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی تین بہنوں کی نظر بندی کے خلاف درخواستیں سماعت...

mohsin naqvi mohsin naqvi
پاکستان9 گھنٹے ago

ایران نے امن و استحکام کیلئے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا شکریہ ادا کیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے ملاقات ہوئی، جس میں  پاک ایران...

containers containers
پاکستان9 گھنٹے ago

اسلام آباد اور راولپنڈی کے الگ الگ سیکیورٹی پلان تیار، اہم شاہراہوں پر کنٹینرز پہنچا دیے گئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) شہر اقتدار کی جانب لانگ مارچ اور دھرنوں کے اعلانات کے بعد اسلام آباد اور...

Scott-Bessent-US-Finance Scott-Bessent-US-Finance
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی، امریکی وزیر خزانہ کا دعویٰ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کی ایئر لائنز 2 روز...

Russia Russia
تازہ ترین10 گھنٹے ago

روس، پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو واضح برتری حاصل

ماسکو (صداۓ سچ نیوز) روس میں پارلیمانی انتخابات کے ابتدائی نتائج میں پیوٹن کی جماعت یونائیٹڈ رشیا کو  واضح برتری...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان10 گھنٹے ago

یہ ہمیں خوف زدہ نہیں کرسکتے،ہم لانگ مارچ پر ڈٹے ہوئے ہیں، سہیل آفریدی

پشاور (صداۓ سچ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تمام آئینی...

Gold Prices Gold Prices
پاکستان10 گھنٹے ago

پاکستان میں سونے کی قیمت مزید کم ہوگئی

کراچی (صداۓ سچ نیوز) ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ...

Iranian President Iranian President
تازہ ترین10 گھنٹے ago

امریکا کا ایرانی صدر کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی میڈیا ٹیم کو ویزے دینے سے انکار کر دیا۔ ایرانی میڈیا...

kerosene-oil-price kerosene-oil-price
تازہ ترین10 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت...

irgc irgc
تازہ ترین10 گھنٹے ago

نئے حملے ہوئے تو امریکی انٹیلی جنس مراکز ہماری پہنچ میں ہوں گے، پاسداران انقلاب

تہران (صداۓ سچ نیوز) مشرق وسطیٰ میں امریکا اور اسرائیل کی جانب سے نئے حملوں کے بڑھتے ہوئے خدشات کے...

Trending