تازہ ترین
تیل کی قیمتیں 83 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئیں
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
برینٹ کروڈ فیوچرز کی قیمت 1.1 فیصد اضافے کے بعد 83.48 ڈالرز فی بیرل تک پہنچ گئی۔
ادھر امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 85 سینٹ اضافے کے بعد 78.84 ڈالرز فی بیرل ہو گئی۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت سے متعلق بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث ہوا ہے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ایک بڑی تبدیلی ہے، کیونکہ اس سے قبل تاجروں نے کشیدگی میں کمی کے امکان کو مدِنظر رکھتے ہوئے قیمتوں میں کمی کا اندازہ لگایا تھا۔
رواں ہفتے کے آغاز میں ایران اور عمان کے درمیان ممکنہ معاہدے کی امید پر خام تیل کی قیمتیں کم ہوئی تھیں، جس کے بعد آبنائے ہرمز کی بحالی کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم تہران نے عمان کے ساتھ مل کر تجویز دی ہے کہ دشمن ممالک سے تعلق رکھنے والے بحری جہازوں کے آبنائے ہرمز سے گزرنے پر پابندی عائد کی جائے، جبکہ اس تجویز کی خلاف ورزی کرنے والے جہازوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کیے جائیں۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

