تازہ ترین
شام میں روسی اڈے دوبارہ منظم کرے سے متعلق مفاہمتی یادداشت طے
دمشق (صداۓ سچ نیوز) شام میں روسی اڈوں کی موجودگی پر مفاہمتی یادداشت طے پاگئی۔
عالمی خبرایجنسی نے شامی وزارت خارجہ کے حوالے سے لکھا کہ 18 ماہ کی طویل گفت و شنید کے بعد ایم او یو پر اتفاق ہوا، شامی ساحلی علاقوں پر روسی اڈوں کو دوبارہ منظم کیا جائے گا۔
اس معاہدے میں شہری سہولیات کا انتظام شامی حکومت کے سپرد کرنا اور روسی فوجی اڈوں کو مشترکہ تربیتی مراکز میں تبدیل کرنا شامل ہے۔ معاہدے کے ذریعے حمیمیم اور طرطوس میں موجود روسی تنصیبات کی مستقبل کی حیثیت کا تعین کیا گیا ہے۔
اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت، شام شہری مقاصد کے لیے مختص تنصیبات جن میں حمیمیم ہوائی اڈہ اور طرطوس بندرگاہ پر چوتھی کمرشل برتھ شامل ہیں، کا انتظام سنبھال لے گا، جس سے انہیں بتدریج ملک کے شہری انتظامی ڈھانچے میں ضم کرنے کی راہ ہموار ہوگی۔
دونوں فریقین نے فی الحال فوجی مقاصد کے لیے استعمال ہونے والی تنصیبات کے کردار کو بھی نئے سرے سے متعین کرنے پر اتفاق کیا ہے، اس کے تحت روسی فوجی اڈوں کو مشترکہ تربیت اور اہلیت کے مراکز میں تبدیل کیا جائے گا تاکہ دونوں ممالک کے مفادات کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے۔
وزارت کے مطابق، اس منتقلی کے عمل کو مکمل کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ تین ماہ کی مہلت مقرر کی گئی ہے، جس کے بعد نئے انتظامات کا اطلاق شروع ہو جائے گا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان7 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان10 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

