تازہ ترین
حالات سازگار ہوتے ہی اسرائیل کو ایران کیخلاف جنگ شروع کردینی چاہیے، موساد چیف
یروشلم (صدائے سچ نیوز)اسرائیلی اور بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ڈیوڈ بارنیا نے یروشلم میں یورپی قیادت سے متعلق ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایرانی حکومت کے ساتھ سفارتی معاہدہ کامیاب نہیں ہوسکتا کیونکہ تہران کا بنیادی مقصد جوہری ہتھیار حاصل کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران میں موجودہ نظام کے خاتمے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں اور اگر اس مقصد کے لیے دوبارہ جنگ لڑنا پڑے تو ایسا کرنا چاہیے۔ فوجی کارروائی کا وقت اسی وقت ہوگا جب تمام حالات اس کی اجازت دیں۔
ادھر ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا کی بحری ناکہ بندی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایران اپنے دفاع کے لیے تمام دستیاب ذرائع استعمال کرے گا۔
ان کے بقول تہران آبنائے ہرمز اسی صورت کھولے گا جب واشنگٹن اس کے مطالبات تسلیم کرے گا جن میں پابندیوں کا خاتمہ اور ناکہ بندی روکنا شامل ہے۔
امریکا نے ایرانی تیل کی برآمدات سے متعلق بحری ناکہ بندی 13 اپریل کو نافذ کی تھی جون میں عارضی طور پر اٹھائی اور 14 جولائی کو دوبارہ بحال کردی تھی۔
دوسری جانب اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزیر اعظم نیتن یاہو ایران پر ممکنہ حملے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں تاہم اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس نے خبردار کیا ہے کہ نئی کارروائی سے لبنان، شام اور غزہ تک علاقائی جنگ پھیل سکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

