پاکستان
مذاکرات کامیاب، گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد کا ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان
حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز اتحاد نے ہڑتال 40 دن کیلئے موخر کرنے کا اعلان کردیا۔
صدر ٹرانسپورٹرز اتحاد شہزاد اعوان نے وفاقی وزیرعبدالعلیم خان کا شکریہ ادا کیا۔ کہا عبدالعلیم خان نے سب سے پہلے ہمیں سنا۔ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
شہزاد اعوان کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں نے تقریباً تمام مطالبات تسلیم کرلیے۔ ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے مطالبے پر کمیٹی بنادی گئی ہے۔ حکومت نے پیٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں یومیہ تبدیلی کے فیصلے پر15دن کا وقت مانگا ہے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ ہم سنجیدگی سے بیٹھے اور ٹرانسپورٹ اتحاد نے ہمیں سنا، ٹرانسپورٹرز کے بہت سارے مسائل حل ہوچکے ہیں، جوچیزیں حل ہونے میں وقت لیں گی ان کیلئے کمیٹیاں بنادی گئی ہیں۔
عبدالعلیم خان نے کہا کہ وزیرپیٹرولیم علی پرویزملک اور وزیربحری امورجنیدانوار نے بھرپورساتھ دیا، پاکستان کیلئے ہم اسی جذبے کے تحت چلیں گے، ملک شہزاداوران کی ٹیم کا مشکور ہوں، گورنرسندھ نے سب دوستوں کو اکٹھا کیا۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

