Connect with us

پاکستان

پٹرولیم لیوی بھتہ ٹیکس ہے، حکومت کے گھٹنے ٹیکنے تک دھرنا جاری رہے گا، حافظ نعیم

hafiz-naeem

لاہور (صداۓ سچ نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکمران ٹولے نے ہمیں ایک مصیبت سے دوچار کردیا ہے یہ صرف پیٹرول کی قیمت ہی نہیں بڑھاتے بلکہ ٹیکسوں میں بھی اضافہ کردیتےہیں۔

پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کےخلاف لاہور میں فیصل چوک مال روڈ پر دھرنا سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آج ہم نے دھرنا شروع کردیا ہے اور یہ دھرنا جاری رہے گا، گورنرہاؤس کراچی کے باہر بھی دھرنا جاری ہے۔

حافظ نعیم نے کہا کہ  جب تک حکومت گھٹنے نہیں ٹیکےگی یہ جدوجہد جاری رہےگی، ہم حکومت کوپیچھے دھکیلنے میں کامیاب ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ  حکومت نےکہا ہے ہم نے کمیٹی بنائی ہے، ہمیں آپ کی بریفنگ نہیں چاہیے، آپ کی کمیٹی آپ کو مبارک، ہم کوئی بریفنگ لینے اسلام آباد نہیں جائیں گے، جس کو آنا ہے یہاں آئے، بات صرف ایک چیز  پر ہوگی کہ پٹرولیم لیوی واپس لو۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ یہ نظام جو ہم پر مسلط ہے اس کا عوام سےکوئی تعلق نہیں، یہ نظام اب نہیں چل سکتا، پٹرولیم لیوی زبردستی کا بھتہ ٹیکس اور جگا ٹیکس ہے۔

حافظ نعیم نے مزید کہا کہ ن لیگ کے کتنےجاگیرداروں نے اپنےجاگیروں پرٹیکس دیاہے؟ یہ جاگیردرانہ نظام نہیں چلےگا، یہ غریب کاشتکار کا خون چوستےہیں، بڑے بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، بڑے بیوروکریٹس ٹیکس کھا جاتے ہیں، حکمران مراعات نہیں چھوڑسکتے اور غریب کا خون نچوڑتے ہیں۔

خیال رہے کہ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی اور پیٹرولیم لیوی کے خلاف کراچی، لاہور اور پشاور میں گورنر ہاؤسز کے باہر دھرنے جاری ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

lebnon lebnon
تازہ ترین5 گھنٹے ago

اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی

تل ابیب (صداۓ سچ نیوز) اسرائیلی فوج نے لبنان میں جنگ بندی معاہدے کی دھجیاں بکھیر دی۔ بمباری سے مزید...

President Zardari President Zardari
پاکستان5 گھنٹے ago

یومِ فضائیہ پر صدر مملکت آصف زرداری کا پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) صدرِ مملکت آصف زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے شہدا...

arrested person arrested person
پاکستان5 گھنٹے ago

ٹیکسلا پولیس کا جوئے کے اڈے پر چھاپہ، 14 ملزمان گرفتار

ٹیکسلا (صداۓ سچ نیوز) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے جوئے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ جوئے کے اڈے پر...

Trump releases AI images Trump releases AI images
تازہ ترین6 گھنٹے ago

’بائے بائے خارگ!‘، ٹرمپ نے ایرانی معیشت پر دباؤ اور جزیرہ خارگ پر حملے کی اے آئی تصاویر جاری کر دیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ تصویر شیئر کی ہے، جس میں امریکی جنگی...

ministry of foreign affairs ministry of foreign affairs
پاکستان6 گھنٹے ago

پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر سے متعلق بھارتی دعوے مسترد کردیے۔  ترجمان دفتر خارجہ...

US senator، Trump US senator، Trump
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ٹرمپ ’خطرناک حد تک وہم کا شکار‘ ہیں، امریکی سینیٹر

ڈیموکریٹ سینیٹر کرس مرفی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے ساتھ جاری جنگ کو ’چھوٹی بات‘ قرار دینے...

crude-oil-prices crude-oil-prices
تازہ ترین6 گھنٹے ago

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔  آبنائےہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر امریکا...

strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel strait-of-hormuz-latest-closure-iran-israel
تازہ ترین6 گھنٹے ago

ایران کا آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران نے آبنائے ہرمز کے باہر نیا ممنوعہ زون بنانے کا اعلان کردیا۔ سیکریٹری ایرانی سپریم...

pak-air-force pak-air-force
پاکستان6 گھنٹے ago

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے

ملک بھرمیں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سےمنایا جا رہا ہے، پاکستانی شاہینوں نےملکی آزادی، خودمختاری اور سرحدوں کے...

ismail baqae ismail baqae
تازہ ترین6 گھنٹے ago

امریکا نے خطے پر وحشیانہ جنگ مسلط کی اور اب اسکی ادائیگی پوری دنیا سے کرانے کی توقع کر رہا ہے، ایرانی وزارت خارجہ

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کے حملے...

Trending