پاکستان
راولپنڈی اسلام آباد میں رات گئے موسلادھار بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے
محکمہ موسمیات کی جانب سے آج اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا ، شمال مشرقی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
دوسری جانب راولپنڈی اور اسلام آباد میں رات گئے ہونے والی موسلادھار بارش سے جی 6 میں انڈر پاسز بارش کے پانی سے بھر گئے۔
اس کے علاوہ چھٹہ بختاور میں سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں، بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگیا۔
ٹاریاں کے مقام پر نالہ لئی کی سطح 19 فٹ پہنچ گئی، جس کے بعد ملحقہ آبادی کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا، راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ ہے جب کہ واسا کا عملہ اورہیوی مشینری تعینات کردیے گئے ہیں۔
راولپنڈی میں سب سے زیادہ بارش سید پور میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، گولڑہ میں 75 ملی میٹر جبکہ شمس آباد میں 65، پیرودھائی میں 64، گوالمنڈی میں 62 اور بوکرہ میں 50 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
ادھر دریائے سندھ میں کالاباغ پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے، پانی کی آمد 3 لاکھ 96 ہزار کیوسک ریکارڈ کی گئی ہے، تربیلا ڈیم،چشمہ بیراج، تونسہ،گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔
فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ملک کے باقی دریاؤں میں صورتحال معمول پر ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ5 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان5 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان8 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان6 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان11 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
پاکستان6 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
ایکسکلوسِو10 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان5 مہینے agoسونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز کمی، پاکستان میں سونا 8700 روپے مزید سستا ہوگیا

