تازہ ترین
دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا سوچا لیکن ایسا نہیں ہوا، ایرانی صدر
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران اس وقت معاشی اور عسکری لحاظ سے حالتِ جنگ میں ہے، تاہم ملک مشکلات کے سامنے مضبوطی سے ڈٹا ہوا ہے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ ایران غیر قانونی جنگی حالات میں عوام کی خدمت کے لیے اپنی تمام تر کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہا کہ دشمن ایران کو ناکام اور تنزلی کا شکار دیکھنا چاہتا ہے، لیکن عوام کے اتحاد نے ایران کو ایک مضبوط طاقت کے طور پر ابھارا ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ دشمن نے ایران کو وینزویلا بنانے کا منصوبہ بنایا تھا، تاہم ایسا نہیں ہوسکا، جنگی مشکلات کا سامنا کرنے والے عوام کے متفقہ مؤقف کے نتیجے میں مفاہمتی یادداشت تک پہنچنے میں مدد ملی۔
مسعود پزشکیان کے مطابق ماہرین نے مفاہمتی یادداشت کو مصلحت، عزت اور دانائی پر مبنی قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس مفاہمت کی مخالفت کر رہے ہیں، وہ معاملات کو درست انداز میں نہیں سمجھتے۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

