پاکستان
ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی
ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کےقریب دھماکے میں 12 افراد شہید اور 35 زخمی ہوگئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکا ہوا ہے، دھماکا ڈی آئی خان، کوئٹہ روڈ پر انسدادِ اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا، بارود سے بھری گاڑی انسدادِ اسمگلنگ چیک پوسٹ سے ٹکرائی گئی۔
انسدادِ اسمگلنگ چیک پوسٹ پر حملہ، دہشت گردوں اور جرائم پیشہ کے گٹھ جوڑ کا ثبوت ہے، خوارج کی جانب سے ایک بار پھر سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیک پوسٹ پر دھماکے میں 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 11 افراد شہید ہوئے ہیں۔
آر پی او غلام مبشر میکن کے مطابق شہداء میں ایک کسٹمز اہلکار بھی شامل ہے۔
دھماکے میں کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک ہے، شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان6 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان7 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان1 ہفتہ agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

