Connect with us

پاکستان

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

Atta Tarar

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، سہیل آفریدی انتظامی سطح پر فارغ تھے اب سیاسی طور پر بھی فارغ ہیں۔

اسلام آباد میں وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی لانگ مارچ کی کوئی تیاری ہی نہیں تھی،27ستمبر کے مارچ کی تاریخ انہوں نے ہی دی تھی، سہیل آفریدی کی اپنی پارٹی پر ‘رٹ’ ختم ہوچکی ہے، سہیل آفریدی اپنی انتظامی ساکھ بھی کھو چکے ہیں، پی ٹی آئی اتنی کمزور کبھی بھی نہیں تھی جتنی اب ہو چکی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی کا دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ ہے، پی ٹی آئی دہشت گردوں کی مذمت کرنے سے بھی گریزاں ہیں، پولیس اور سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہے ہیں، ہم ڈنکے کی چوٹ پرکہتے ہیں کہ دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کریں گے، میں پاکستان کے لیے جان دینےکو تیار ہوں، پی ٹی آئی یہ کہنے تک کو تیار نہیں، اگر 13سال میں دہشت گردی ختم نہ ہو سکی تو ان کو ملنے والے پیسےکہاں خرچ ہوئے؟ خیبرپختونخوا میں جو پہلی صف میں ہیں وہ پولیس ہے ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے پی ٹی آئی سے رابطے رہتے ہیں، سیاسی بہتری کی گنجائش رہتی ہے، گورنر راج کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا۔

 عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یو این جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نے پوری امت مسلمہ کا مقدمہ لڑا، فلسطینی نمائندوں نے دل کھول کر وزیراعظم کی تقریر کو داد دی، ہمارے فلسطینیوں کے لیے جذبات عملی طور پر سب کے سامنے ہیں، پاکستانی قوم فلسطینیوں کے ساتھ جڑی ہوئی ہے، وزیر اعظم نے فلسطین کا مقدمہ لڑا اور اسرائیل مذمت کی، پوری دنیا میں وزیر اعظم پاکستان کی تقریر کو سراہا گیا۔

اس موقع پر اختیار ولی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بھاگنا ہی تھا تو پھر اعلانات کیوں کیے تھے، پی ٹی آئی ارکان اپنے ورکرز سے جھوٹ بولتے ہیں، ایک آڈیو لیک ہوا اور یہ چاہتے تھےکہ اعلان کون کرےگا، یہ اعلان کروانےکے لیےکسی کوشش میں تھےکہ کوئی سامنے آئے، 27 ستمبر کے لیے ٹرانسپورٹرز کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں کیا گیا تھا، عاطف خان، شہرام ترکئی نے خودکہا کال دینے والے غائب ہو جاتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

ambulance ambulance
پاکستان45 منٹس ago

ڈیرہ اسماعیل خان، دھماکےکے زخمیوں کو لیجانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ، 2 ریسکیو اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ  خودکش دھماکےکے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر...

High Blood Pressure Patients High Blood Pressure Patients
تازہ ترین2 گھنٹے ago

ہائی بلڈ پریشر کے بیشتر مریض ہارٹ اٹیک، قبل ازوقت موت کے خطرے سے لاعلم رہتے ہیں، تحقیق

آکسفورڈ یونیورسٹی میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ ہائی بلڈ پریشر کے آدھے سے زائد مریض...

Atta Tarar Atta Tarar
پاکستان2 گھنٹے ago

پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے لانگ مارچ کا اعلان ‘کھودا پہاڑ نکلا چوہا’ ثابت ہوا، عطا تارڑ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہےکہ پی ٹی آئی کا 27 ستمبر کے...

mohsin-naqvi mohsin-naqvi
پاکستان3 گھنٹے ago

محسن نقوی کی کے پی اسمبلی ارکان کی گرفتاری سے پہلے اسپیکر سے اجازت کے مراسلے پر تنقید

اسلام اباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کے پی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری...

inflation inflation
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی ریکارڈ

تہران (صداۓ سچ نیوز) جنگ کے دوران معاشی دباؤ میں گھرے ایران میں 15 ماہ بعد مہنگائی میں معمولی کمی...

masoud-pezeshkian masoud-pezeshkian
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایران کی سعودی عرب اور حوثیوں کے درمیان تنازع کے حل کیلئے مدد کی پیشکش

نیو یارک (صداۓ سچ نیوز) قطری نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ سعودی عرب اور...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا

عالمی و مقامی منڈی میں ایک دن کے اضافے کے بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن...

blast blast
پاکستان3 گھنٹے ago

ڈی آئی خان، پولیس اور کسٹم کی مشترکہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکا، 12 افراد شہید، 35 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (صداۓ سچ نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان)  میں درازندہ میں پولیس اور کسٹم کی مشترکہ...

masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei masoud-pezeshkian, mujtaba khamenei
تازہ ترین10 گھنٹے ago

ایرانی صدر نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے چہرے اور ٹانگوں کے زخموں سے متعلق امریکی میڈیا کو آگاہ کر دیا

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کو...

Bill Gates Bill Gates
تازہ ترین10 گھنٹے ago

اے آئی غلط ہاتھوں میں چلی گئی تویہ اربوں زندگیوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہے، بل گیٹس

مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے غلط استعمال سے متعلق دنیا کو خبردار...

Trending