پاکستان
ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ
پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ پریس کلب پشاور کا دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد صحافتی برادری کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لینا اور وزارتِ اطلاعات و نشریات اور مقامی میڈیا کے مابین باہمی پیشہ ورانہ روابط کو مزید مستحکم بنانا تھا۔
دورے کے دوران تمام وفاقی اطلاعاتی دفاتر کو ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت میں منتقل کرنے اور ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (DEMP) کی جانب سے تاریخی تصنیف "کنسولیڈیٹڈ اسپیچز آف قائد اعظم” (Consolidated Speeches of Quaid-e-Azam) کا تحفہ صدر پریس کلب پشاور کو پیش کیا۔
یہ تاریخی و تحقیقی منصوبہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (EDG) DEMP عمرانہ وزیر کی قیادت میں ادارے کی بہتری اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ تاریخ میں پہلی بار 1906ء سے 1948ء تک قائدِ اعظم کی تمام تر تقاریر کو محققین کی مدد سے برٹش لائبریری اور انڈیا آفس ریکارڈ سے حاصل کر کے یکجا کیا گیا ہے۔ ان کتب کو بیرونِ ملک یونیورسٹیوں، قومی تعلیمی اداروں اور ریسرچ سینٹرز کو بھیجا جا رہا ہے جو مستقبل کے محققین کے لیے ایک گراں قدر اثاثہ ہیں۔
پی آئی ڈی وفد میں ڈی ای ایم پی کے فلم ایڈیٹر شاہ خان اور اسد خان بھی شامل تھے۔ وفد نے پریس کلب کی قیادت کے ساتھ صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی آئی ڈی اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے ان کو ہر ممکن حل کی یقین دہانی کرائی۔
صدر پریس کلب پشاور ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، صدر کے ایچ یو جے کاشف الدین نے پی آئی ڈی کے اس مثبت اقدام کو سراہا اور وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پریس کلب کی عمارت اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ بھی کرایا۔ اس موقع پر سینیئر صحافی شمیم شاہد، سیف السلام سیفی اور دیگر بھی موجود تھے۔
-
برطانیہ اور یورپ6 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

