Connect with us

پاکستان

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ پریس کلب پشاور کا دورہ کیا۔ دورے کا بنیادی مقصد صحافتی برادری کو درپیش مسائل کا تفصیلی جائزہ لینا اور وزارتِ اطلاعات و نشریات اور مقامی میڈیا کے مابین باہمی پیشہ ورانہ روابط کو مزید مستحکم بنانا تھا۔

​دورے کے دوران تمام وفاقی اطلاعاتی دفاتر کو ریڈیو پاکستان کی تاریخی عمارت میں منتقل کرنے اور ادارے کی کارکردگی مزید بہتر بنانے میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات اشفاق احمد خلیل کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہا گیا۔

​اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (DEMP) کی جانب سے تاریخی تصنیف "کنسولیڈیٹڈ اسپیچز آف قائد اعظم” (Consolidated Speeches of Quaid-e-Azam) کا تحفہ صدر پریس کلب پشاور کو پیش کیا۔

​یہ تاریخی و تحقیقی منصوبہ ایگزیکٹو ڈائریکٹر جنرل (EDG) DEMP عمرانہ وزیر کی قیادت میں ادارے کی بہتری اور عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت امیج اجاگر کرنے کے سلسلے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ تاریخ میں پہلی بار 1906ء سے 1948ء تک قائدِ اعظم کی تمام تر تقاریر کو محققین کی مدد سے برٹش لائبریری اور انڈیا آفس ریکارڈ سے حاصل کر کے یکجا کیا گیا ہے۔ ان کتب کو بیرونِ ملک یونیورسٹیوں، قومی تعلیمی اداروں اور ریسرچ سینٹرز کو بھیجا جا رہا ہے جو مستقبل کے محققین کے لیے ایک گراں قدر اثاثہ ہیں۔

​پی آئی ڈی وفد میں ڈی ای ایم پی کے فلم ایڈیٹر شاہ خان اور اسد خان بھی شامل تھے۔ وفد نے پریس کلب کی قیادت کے ساتھ صحافیوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور پی آئی ڈی اور وزارتِ اطلاعات کی جانب سے ان کو ہر ممکن حل کی یقین دہانی کرائی۔

​صدر پریس کلب پشاور ایم ریاض، جنرل سیکرٹری عالمگیر خان، صدر کے ایچ یو جے کاشف الدین نے پی آئی ڈی کے اس مثبت اقدام کو سراہا اور وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں پریس کلب کی عمارت اور مختلف شعبہ جات کا تفصیلی دورہ بھی کرایا۔ اس موقع پر سینیئر صحافی شمیم شاہد، سیف السلام سیفی اور دیگر بھی موجود تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club DD PID Peshawar Visited Peshawar Press Club
پاکستان1 گھنٹہ ago

ڈپٹی ڈائریکٹر پی آئی ڈی پشاور رومانہ اسد خان کا پریس کلب پشاور کا دورہ

​پشاور(صدائے سچ نیوز) پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور کی ڈپٹی ڈائریکٹر رومانہ اسد خان نے پی آئی ڈی وفد کے ہمراہ...

Syed Waji Ul Hassan Shah Syed Waji Ul Hassan Shah
پاکستان2 گھنٹے ago

اخلاقیات کا فقدان کیوں؟

تحریر: وجیہہ کاظمی پاکستان کا قیام ایک ایسے تصور کے تحت عمل میں آیا تھا جہاں ہر انسان کو دین،...

gold gold
پاکستان3 گھنٹے ago

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی کمی

عالمی و مقامی منڈیوں میں سونا آج پھر سستا ہوگیا۔ آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق ملک بھر میں 24...

Yemen Yemen
تازہ ترین3 گھنٹے ago

یمن میں حوثیوں کی کارروائیوں سے انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا

صنعاء (صداۓ سچ نیوز) یمنی سول سوسائٹی کی متعدد تنظیموں نے کہا ہے کہ حوثی کی مسلسل کارروائیوں اور سنگین...

Ship Ship
تازہ ترین3 گھنٹے ago

صومالیہ کی پنٹ لینڈ فورس نے بحری قزاقوں سے جہاز بازیاب کرا لیا، تین پاکستانیوں سمیت 5 افراد جاں بحق

صومالیہ کی پنٹ لینڈ سیکیورٹی فورس نے  کارروائی کے دوران قزاقوں کے قبضہ سے ہائی جیک کیئے گئے بحری جہاز...

iranus iranus
تازہ ترین3 گھنٹے ago

ایرانی پاسداران انقلاب کا امریکی عوام کو خط، خودکو اسرائیل سے الگ کرنےکی اپیل

تہران (صداۓ سچ نیوز) ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے امریکی عوام کے نام خط میں...

Petrol Petrol
پاکستان1 دن ago

پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) وفاقی حکومت نے اگلے ایک روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل...

Govt of Pakistan & Asian Development Bank Govt of Pakistan & Asian Development Bank
پاکستان1 دن ago

حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے ایشیائی بینک سے 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا منصوبہ

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) حکومت کا پنشن اصلاحات کیلیے مزید 50 کروڑ ڈالر قرض لینے کا پلان ہے، اس...

IIUI Lecture on Public Policy IIUI Lecture on Public Policy
پاکستان1 دن ago

مؤثر عالمی کردار کے لیے پاکستان کے آئین اور بین الاقوامی قانون کی تفہیم ناگزیر ہے، احمر بلال صوفی

اسلام آباد (صدائے سچ نیوز) پاکستان کی آئینی شناخت، بین الاقوامی قانون سے وابستگی اور عالمی سطح پر اس کی...

Gold Prices Update Gold Prices Update
پاکستان1 دن ago

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی گراوٹ آگئی

کراچی (صدائے سچ نیوز) امریکی شرح سود میں اضافے کی توقعات پر سونے کی قیمت  میں مزید کمی آگئی۔ آل...

Trending