پاکستان
آئی ایم ایف کا حکومت سے فیول ریلیف اسکیم جاری نہ رکھنے کا مطالبہ
پیٹرول سبسڈی اور گیس سیکٹر کے گردشی قرضے سے متعلق حکومت اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اختلاف برقرار ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان پیٹرول قیمتوں اور گیس کمپنیوں کے 1.4 ٹریلین روپے کے قابل وصول واجبات پرڈیڈلاک برقرار ہے، آئی ایم ایف ایندھن پر سبسڈی ختم کرکے صرف ٹارگٹڈ ریلیف دینے پر اصرار کررہا ہے جبکہ حکومت نے موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑیوں کیلئے فیول ریلیف اسکیم فوری ختم نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا مؤقف ہے کہ فیول ریلیف اسکیم میں تین ماہ سے زیادہ توسیع ممکن نہیں، تین ماہ کی فیول سبسڈی کی اصل لاگت 75 ارب روپے سے تجاوز کرسکتی ہے۔
پاکستان نے آئی ایم ایف کو پیٹرول قیمتوں کا تفصیلی کاسٹ بریک ڈاؤن پیش کردیا، درآمدی پیٹرول کی قیمت تقریباً 250 روپے، صارفین کو 390 روپے فی لیٹر میں فروخت ہورہا ہے، پیٹرول پر تقریباً 110 روپے فی لیٹر ٹیکس اور 27 روپے مختلف مارجنز ہیں۔
آئی ایم ایف حکام نے پاکستان کو ایندھن پر سبسڈی یا کراس سبسڈی دینے کی مخالفت کردی، گیس کمپنیوں کے 1.4 ٹریلین روپے قابل وصول واجبات معاف کرنے پر حکومت کا اختلاف ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا گیس سیکٹر کمپنیوں کے واجبات معاف کرنے پر اصرار کررہا ہے، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کا حجم 3.6 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا۔
گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے حل کیلئے حکومتی منصوبہ آئی ایم ایف کو پیش کردیا گیا، سوئی گیس کمپنیزٹیرف ڈیفرنس کلیمزکےذریعےگردشی قرضہ نمٹانے کی حکومتی تجویز ہے، او جی ڈی سی، پی پی ایل اورجی ایچ پی ایل کےاضافی منافع سےقرضہ نمٹانے کی تجویز ہے۔
گیس کمپنیز کے850 ارب کےمنافع سےقرضہ نمٹانے کی تجویز پر آئی ایم ایف نے تحفظات کا اظہار کردیا، کہا 850 ارب روپے کے منافع کا استعمال مالی طور پر غیر جانبدار نہیں۔
گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کے انتظامی منصوبے پر تفصیلی اجلاس آئندہ ہفتے متوقع ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ پیٹرولیم شعبے کے دو اہم معاملات پر اتفاق نہ ہوسکا تاہم آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر میں اصلاحات اور گیس چوری میں کمی کو سراہا۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان12 مہینے agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

