پاکستان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے مذاکراتی کمیٹی کو بھیجا گیا مسودہ جاری کردیا
پشاور (صداۓ سچ نیوز) سہیل آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ڈرافٹ میں کوئی غیر آئینی اور غیر قانونی مطالبہ نہیں تھا، سیاسی استحکام، آئین و قانون کی بالادستی پر اتفاق کیا جائے، جمہوری عمل کے تسلسل کے لیے کچھ امور پر اتفاق کیا جائے۔
سہیل آفریدی نے ڈرافٹ میں کہا کہ وزیرِ اعظم اور دونوں ایوانوں میں قائدینِ حزب اختلاف کے درمیان باقاعدہ ملاقات کا اہتمام کیا جائے، ملاقات میں تمام اہم سیاسی، قومی، آئینی، قانونی اور جمہوری معاملات پر بات کی جائے، زیرِ التوا امور، پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وزیراعظم حکومتی اتحاد، پیپلزپارٹی، اپوزیشن جماعتوں کی مشترکہ مذاکراتی کمیٹی بنادیں، جیل مینول،مروجہ قوانین کےمطابق عمران خان، بشریٰ بی بی کو حقوق دیے جائیں، مروجہ قوانین کےمطابق قانونی،انسانی، طبی حقوق بلاامتیاز دیے جائیں، ملاقاتوں کا انعقاد قانون اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہو، ملاقات کی سہولت کو سیاسی یا دیگر مقاصد کے لیے استعمال نہ کیا جائے۔
سہیل آفریدی نے مطالبہ کیا کہ خواتین، بزرگ اور بیمار قیدیوں کے مقدمات میں غیر ضروری تاخیر ختم کی جائے، یاسمین راشد، بشریٰ بی بی سمیت سیاسی قیدی خواتین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پررہا کیا جائے، تمام سیاسی اورقومی معاملات باہمی مشاورت اور مذاکرات سے حل کیے جائیں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ سیاسی مذاکراتی کمیٹی ایک ماہ میں قابلِ عمل سفارشات پیش کرے، جمہوریت، سیاست، عدلیہ اورآزادی صحافت مکمل طور پر یقینی بنائی جائے، وفاق کی تحریری یقین دہانی پر پی ٹی آئی موجودہ لانگ مارچ منسوخ کرے گی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

