پاکستان
میر رضا کیس، تفتیشی افسر کے بیان سے قبل جوڈیشل کمیشن کا جائے وقوع کے دورے کا فیصلہ
کراچی (صداۓ سچ نیوز) میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن نے تفتیشی افسر کے بیان سے قبل جائے وقوع کا دورہ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
کمیشن نے فوکل پرسن سندھ حکومت کو انتظامات کی ہدایت کرتے ہوئے تفتیشی افسر اور میر رضا کے اہلِ خانہ کو جائے وقوع پر پہنچنے کی ہدایت کر دی۔
کمیشن کا کہنا ہے کہ جائے وقوع کا جائزہ کمیشن کی رپورٹ مین سفارشات مرتب کرنے میں اہم ثابت ہو گا، ڈی ایس پی سراج لاشاری اور سی پی ایل سی نمائندے کا بیان 7 اکتوبر کو ریکارڈ کیا جائے گا۔
جوڈیشل کمیشن نے کہا ہے کہ پولیس نے مشکوک گاڑیوں کے نکتے پر بہت کم کام کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سندھ کابینہ نے میر رضا علی کے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ اور شفاف تحقیقات کے لیے بنائے گئے جوڈیشل کمیشن کی مدت میں توسیع کی منظوری دی تھی۔
وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا تھا جس میں کمیشن کی مدت 15 اکتوبر تک بڑھا دی گئی تھی۔
کابینہ کو بریف کیا گیا تھا کہ کمیشن نے اب تک وسیع پیمانے پر کارروائی کی ہے، درجنوں گواہوں کے بیانات قلم بند کیے جا چکے ہیں۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

