پاکستان
وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا
پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ یرغمال ہے، وزیر اعلی خود کہتا ہے ایس او تک بات نہیں مانتا، اس کے بعد کیا بے بسی ہو گی، یہ ٹیسٹ میچ کا دور نہیں بلکہ ٹی ٹونٹی کا ہے،یہ لوگ کو میچ فکسڈ اور بال ٹیمپرنگ پر بھی مشہور ہیں، سی ایم کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے۔
گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ جو اپنے اراکین اسمبلی اور وزرا کو تحفظ نہیں دے سکتا عوام کو کیا دے گا، اگر آپ تحفظ نہیں دے سکتے تو کابینہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے،مجھے نہیں لگتا کہ یہ صوابی جائیں گے، صوابی جاتے ہوئے انکی ٹانگیں کاپنتی ہیں، شہر شہر گھومنا چھوڑے کل جائے صوابی کراس کر کے دیکھائے۔
انہوں نے کہا کہ افغانستان انڈیا اور اسرائیل کا گڑھ بنا ہوا ہے،جو کچھ افغانستان میں ہو رہا ہے تحریک انصاف اس پر نہیں بولتی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، وزیر اعلی نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کہا گورنر نے کس حیثیت سے بلایا تھا، اس ہی حیثیت میں بلایا تھا جسے گندم، سی این جی بحران پر آپ میرے پاس آئے تھے، میں جب بھی چاہوں گا آئی جی چیف سیکرٹری کو طلب کروں گا،گورنر ہاوس کے گھیراو کی دھمکیاں دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس کوئی دہشت گردی کے خلاف پالیسی موجود نہیں، صوبائی حکومت کو چیلنج کرتا ہوں دہشت گردوں کے خلاف ایک بیان جاری کریں، تحریک انصاف افغانستان اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیان نہیں دیتی، عوام، پولیس، سیکیورٹی فورسز شہادتیں دے رہے ہیں، یہ ڈر کے باعث ایک بیان نہیں دیتے، انھوں نے ہی ایک بار پھر دہشت گردوں کو یہاں آباد کیا ہے،جہاں سے یہ مارچ گزرتا ہے وہاں پر حملے ہو رہے ہیں، جو قافلہ اسلام آباد جا رہا ہے پولیس کو اسکی تلاشی لینی چاہیے ۔
فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ صوبے میں امن و آمان کی صورت حال خراب ہے، اس وقت خیبر پختونخوا میں لانگ مارچ لکی ایرانی سرکس کی طرح گھوم رہا ہے، صوبہ دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے وزیراعلی عیاشیاں کر رہے ہیں، اس وقت کے پی پولیس میں 17 ہزار خالی آسامیاں پڑئی ہوئی ہیں، ضم اضلاع میں پولیس لائنز بنی تھی وہ ابھی تک نہیں ہو سکی۔
-
برطانیہ اور یورپ7 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان7 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان9 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان7 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو12 مہینے agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان3 ہفتے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان8 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

