Connect with us

پاکستان

وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

faisal-karim-kundi

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ یرغمال ہے، وزیر اعلی خود کہتا ہے ایس او تک بات نہیں مانتا، اس کے بعد کیا بے بسی ہو گی، یہ ٹیسٹ میچ کا دور نہیں بلکہ ٹی ٹونٹی کا ہے،یہ لوگ کو میچ فکسڈ اور بال ٹیمپرنگ پر بھی مشہور ہیں، سی ایم کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہناتھا کہ  جو اپنے اراکین اسمبلی اور وزرا کو تحفظ نہیں دے سکتا عوام کو کیا دے گا، اگر آپ تحفظ نہیں دے سکتے تو کابینہ کو مستعفی ہو جانا چاہیے،مجھے نہیں لگتا کہ یہ صوابی جائیں گے، صوابی جاتے ہوئے انکی ٹانگیں کاپنتی ہیں، شہر شہر گھومنا چھوڑے کل جائے صوابی کراس کر کے دیکھائے۔

انہوں نے کہا کہ  افغانستان انڈیا اور اسرائیل کا گڑھ بنا ہوا ہے،جو کچھ افغانستان میں ہو رہا ہے تحریک انصاف اس پر نہیں بولتی، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے، وزیر اعلی نے آئی جی اور چیف سیکرٹری کو کہا گورنر نے کس حیثیت سے بلایا تھا، اس ہی حیثیت میں بلایا تھا جسے گندم، سی این جی بحران پر آپ میرے پاس آئے تھے، میں جب بھی چاہوں گا آئی جی چیف سیکرٹری کو طلب کروں گا،گورنر ہاوس کے گھیراو کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کے پاس کوئی دہشت گردی کے خلاف پالیسی موجود نہیں، صوبائی حکومت کو چیلنج کرتا ہوں دہشت گردوں کے خلاف ایک بیان جاری کریں، تحریک انصاف افغانستان اور دہشت گردوں کے خلاف ایک بیان نہیں دیتی، عوام، پولیس، سیکیورٹی فورسز شہادتیں دے رہے ہیں، یہ ڈر کے باعث ایک بیان نہیں دیتے، انھوں نے ہی ایک بار پھر دہشت گردوں کو یہاں آباد کیا ہے،جہاں سے یہ مارچ گزرتا ہے وہاں پر حملے ہو رہے ہیں، جو قافلہ اسلام آباد جا رہا ہے پولیس کو اسکی تلاشی لینی چاہیے ۔

فیصل کریم کنڈی کا کہناتھا کہ صوبے میں امن و آمان کی صورت حال خراب ہے، اس وقت خیبر پختونخوا میں لانگ مارچ لکی ایرانی سرکس کی طرح گھوم رہا ہے، صوبہ دہشت گردی کی آگ میں جل رہا ہے وزیراعلی عیاشیاں کر رہے ہیں، اس وقت کے پی پولیس میں 17 ہزار خالی آسامیاں پڑئی ہوئی ہیں، ضم اضلاع میں پولیس لائنز بنی تھی وہ ابھی تک نہیں ہو سکی۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Petrol Prices Petrol Prices
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈویژن...

FLOUR FLOUR
پاکستان1 گھنٹہ ago

آٹے کی قیمت میں اضافہ، کراچی، پشاور اور اسلام آباد کے شہری سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور

ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور ایک ہفتے میں 20 کلو آٹے کی قیمت...

rain rain
پاکستان1 گھنٹہ ago

پنجاب بھر میں 14 اکتوبر تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے پنجاب بھر میں بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔...

president asif zardari and pm shehbaz sharif president asif zardari and pm shehbaz sharif
پاکستان2 گھنٹے ago

کے پی میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان، صدر مملکت، وزیراعظم اور اعلیٰ عسکری حکام کی شرکت متوقع

پشاور (صداۓ سچ نیوز) خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کے معاملے پر کل اعلیٰ سطح کے اجلاس کا امکان...

dead dead
پاکستان2 گھنٹے ago

اسلام آباد، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) اسلام آباد میں بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی طالبہ کی پھندا لگی لاش ملی ہے۔...

faisal-karim-kundi faisal-karim-kundi
پاکستان2 گھنٹے ago

وزیراعلیٰ کے پاس اپنا اختیار نہیں، مراد سعید کے اشاروں پر چلتا ہے، گورنر خیبرپختونخوا

پشاور (صداۓ سچ نیوز) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے  کہاہے کہ صوبہ اس وقت نااہل نالائق لوگوں کے ہاتھ...

mwm mwm
پاکستان2 گھنٹے ago

یمن جنگ میں پاکستان کی شمولیت ملکی مفادات اور مسلم اتحاد کے لیے نقصان دہ ہوگی، علامہ احمد اقبال رضوی

اسلام آباد ( صداۓ سچ نیوز) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے مرکزی...

sohail-afridi sohail-afridi
پاکستان3 گھنٹے ago

ملک بھر میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کو گرفتاریا نظر بند کرنے کی تیاریاں شروع: ذرائع

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کیلئے ایکشن لینے کی تیاری پکڑ لی ہے...

PM Shehbaz Sharif PM Shehbaz Sharif
پاکستان3 گھنٹے ago

فیول اسکیم سے 1 کروڑ افراد مستفید ہوچکے، وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل طریقے سے فیول سبسڈی اسکیم سے براہ...

Gold-Rate-in-Pakistan Gold-Rate-in-Pakistan
پاکستان3 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے روپے کا ہوگیا؟

پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد اب مسلسل دوسرے روز اضافہ دیکھنے میں آرہا...

Trending