Connect with us

پاکستان

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، 3505 امیدوار میدان میں، سکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے

elections

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے انتظامی اور سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے 15 ہزار سکیورٹی اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ ضرورت پڑنے پر اضافی نفری پنجاب سے بھی طلب کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کے انتظامات، انتخابی شیڈول پر عمل درآمد اور متعلقہ اداروں کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں الیکشن کمیشن کے معزز ارکان، سیکرٹری وزارت داخلہ احمد رضا سرور، چیف کمشنر اسلام آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کامران علی چیمہ، ایس ایس پیز آپریشنز، ایڈمن و سکیورٹی سمیت دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا ابتدائی مرحلہ مکمل ہوچکا ہے اور مجموعی طور پر 3505 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں، جن میں 110 خواتین بھی شامل ہیں۔ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 11 نومبر سے شروع ہوگا۔

الیکشن کمیشن حکام نے اجلاس کو بتایا کہ انتخابات کے لیے تمام ضروری انتخابی سامان کی خریداری مکمل کرلی گئی ہے جبکہ بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کے انتظامات بھی مکمل ہیں۔ کمیشن انتخابی عمل کے بروقت انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطے میں ہے۔

سیکرٹری وزارت داخلہ احمد رضا سرور نے اجلاس کو یقین دہانی کرائی کہ وزارت داخلہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے پُرامن انعقاد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطے میں ہے اور الیکشن کمیشن کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

چیف کمشنر اسلام آباد لیفٹیننٹ (ر) سہیل اشرف نے بتایا کہ تمام ریٹرننگ افسران کو انتخابی پروگرام کے مطابق آئین اور قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کی فہرست، ٹرانسپورٹیشن پلان اور سکیورٹی پلان کی تیاری پر کام جاری ہے، جبکہ ان کی تکمیل اور پولنگ اسٹیشنز کی فہرست کی اشاعت کے بعد متعلقہ دستاویزات الیکشن کمیشن کو فراہم کردی جائیں گی۔

ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اسلام آباد کامران علی چیمہ نے بتایا کہ وہ انتخابی عمل کے تمام مراحل کی خود نگرانی کررہے ہیں۔ انتخابی عملے کو سہولت اور تحفظ فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹیشن پلان کو بھی حتمی شکل دی جارہی ہے۔

اجلاس کے دوران ایس ایس پی آپریشنز نے امن و امان کی صورتحال سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے لیے 15 ہزار اہلکار تعینات کیے جائیں گے، جبکہ اضافی نفری کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پنجاب سے اہلکار طلب کیے جائیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد انتظامیہ کو ہدایت کی کہ سکیورٹی اور ٹرانسپورٹیشن پلان جلد از جلد کمیشن کو جمع کرائے جائیں تاکہ انتخابی انتظامات کا بروقت جائزہ لیا جاسکے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہدایت کی کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے مؤثر اور جامع انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کو انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے واضح کیا کہ اس معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریجنل الیکشن کمشنر راولپنڈی اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر اسلام آباد کو بھی ہدایت کی کہ وہ ضلعی انتظامیہ، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور ریٹرننگ افسران کے ساتھ مکمل تعاون اور رابطہ برقرار رکھیں اور انتخابی عمل کے ہر مرحلے سے الیکشن کمیشن کو باقاعدگی سے آگاہ کریں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے انعقاد کے لیے ضروری انتظامات جاری ہیں اور متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطوں کے ذریعے انتخابی عمل کو آئین اور قانون کے مطابق مکمل کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں

Abrar Ahmed Abrar Ahmed
پاکستان12 منٹس ago

ابرار احمد آئی سی سی ون ڈے بولرز رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آگئے

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) آئی سی سی نے ون ڈے کرکٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی جس میں پاکستان...

Saudi Arabia Saudi Arabia
تازہ ترین23 منٹس ago

ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام، حوثی ملیشیا کے داغے گئے تین کروز میزائل فضا ہی میں تباہ کردیے گئے

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر میزائل حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔ حوثی ملیشیا کے...

army-vahical-accident-killed army-vahical-accident-killed
تازہ ترین38 منٹس ago

لبنان میں حزب اللہ کیساتھ جھڑپوں میں اسرائیلی فوجی ہلاک

بیروت (صداۓ سچ نیوز) جنوبی لبنان میں جھڑپوں کے دوران ایک اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ اسرائیلی فضائی حملوں میں جنوبی اور...

ishaq dar ishaq dar
پاکستان42 منٹس ago

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، لیبر قوانین پر عملدرآمد کا جائزہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیرصدارت بدھ کو لیبر قوانین...

COP 31 Summit COP 31 Summit
پاکستان52 منٹس ago

وزیراعظم شہباز شریف کی کوپ 31 اجلاس میں آمد، ترک صدر اور یو این سیکرٹری جنرل کا استقبال

انطالیہ (صداۓ سچ نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی ماحولیاتی کانفرنس (کوپ31) سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے...

Muhammad Maqsood Khan Advocate Muhammad Maqsood Khan Advocate
پاکستان2 گھنٹے ago

وردی میں چھپا درندہ اور سسکتی انسانیت

تحریر: محمد مقصود خان، ایڈووکیٹ، لیڈز، برطانیہ لاہور کی ایک مصروف شاہراہ پر زندگی مشین کی طرح بھاگ رہی ہے،...

qaiser ahmed sheikh qaiser ahmed sheikh
پاکستان2 گھنٹے ago

عالمی سرمایہ کار پاکستان میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھائیں، قیصر احمد شیخ کی دعوت

جنیوا (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے بورڈ آف انویسٹمنٹ قیصر احمد شیخ نے عالمی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ...

Darbar Shah Chan Charagh Darbar Shah Chan Charagh
ایکسکلوسِو2 گھنٹے ago

12 سال آگ میں ریاضت! حضرت سید شاہ چن چراغ بادشاہؒ کی روحانی زندگی کے حیرت انگیز راز، انگریزوں کا تاریخی ریکارڈ بھی سامنے آگیا

راولپنڈی (صدائے سچ نیوز خصوصی رپورٹ) راولپنڈی کی قدیم تاریخ، روحانی روایات اور مذہبی شناخت میں نمایاں مقام رکھنے والے...

ai ai
پاکستان2 گھنٹے ago

پاکستان کا اے آئی انفراسٹرکچر بنانے کا منصوبہ، شزا فاطمہ خواجہ

اسلام آباد (صداۓ سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ مصنوعی...

gold-and-silver gold-and-silver
پاکستان5 گھنٹے ago

سونے کی قیمت میں کمی، چاندی کے نرخ بڑھ گئے

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی سے 4ہزار 049 ڈالر کی سطح...

Trending