Connect with us

تازہ ترین

حوثیوں کے مسجد الحرام کے قریب 2 بیلسٹک میزائل حملے، سعودی دفاعی نظام نے فضا میں تباہ کردیے

masjid e haram

ریاض (صداۓ سچ نیوز) سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب آنے والے دو بیلسٹک میزائل فضا میں ہی تباہ کردیے، تاہم ان کا ملبہ علاقے کے دو مقامات پر گرا۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سعودی سول ڈیفنس نے بتایا کہ میزائلوں کو روکنے کے بعد ان کا ملبہ مکہ مکرمہ کے نواحی علاقوں میں گرا۔

سعودی سرکاری ٹیلی وژن نے ان مقامات کی نشاندہی کرتے ہوئے بتایا کہ ایک مقام صبوحہ گاؤں ہے، جو مسجد الحرام سے تقریباً 35 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے، جبکہ دوسرا مقام وادی المغمس ہے، جو مسجد الحرام سے تقریباً 21 کلومیٹر مشرق میں واقع ہے۔

سعودی سول ڈیفنس کے مطابق میزائل مکہ مکرمہ کے علاقے کی جانب داغے گئے تھے، جنہیں فضائی دفاعی نظام نے روک کر تباہ کردیا۔

ادارے نے جمعرات کی علی الصبح جاری بیان میں اس واقعے کا الزام حوثی ملیشیا پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ شہری مقامات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی انسانی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے اور یہ حوثیوں کے خطرناک جارحانہ رویے کی عکاسی کرتا ہے۔

تاحال میزائل داغے جانے کے ذمہ داروں سے متعلق سعودی عرب کے اس الزام پر حوثیوں کا ردعمل یا واقعے کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔

یہ بھی پڑھیں

trump trump
تازہ ترین49 منٹس ago

ٹرمپ نے اینویڈیا کے نئے سی ای او کیلئے ٹم کک کا نام تجویز کر دیا

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا ہے کہ اینویڈیا...

police police
پاکستان56 منٹس ago

کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں اور دو خواتین سمیت 3 ملزمان گرفتار

کراچی (صداے سچ نیوز) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران تین ملزمان زخمی ہوگئے،...

Trmup Trmup
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

جب چاہوں ایران کے خلاف جنگ جیت سکتا ہوں، ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن (صداۓ سچ نیوز) امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جب چاہیں ایران کے خلاف...

petroleum relief petroleum relief
پاکستان1 گھنٹہ ago

حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں مزید ریلیف دیدیا

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) شہبازحکومت نے عوام کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں پیٹرولیم لیوی میں مزید...

_Howard-Lutnick _Howard-Lutnick
تازہ ترین1 گھنٹہ ago

این ویڈیا اسکینڈل پر امریکی وزیر تجارت کی نوکری خطرے میں پڑگئی

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) اراکین کانگریس نے سوال اٹھایا کہ آخر مبینہ چینی جاسوسی سے جڑی کمپنی کو این ویڈیا...

Saqib Khan Saqib Khan
پاکستان11 گھنٹے ago

سری لنکا کیخلاف ڈیبیو ٹیسٹ میں 7 وکٹیں، ثاقب خان نے کامیابی کا راز بتا دیا

راولپنڈی (صداۓ سچ نیوز) پاکستان کے نوجوان فاسٹ بولر ثاقب خان نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میں ڈیبیو پر...

electricity price electricity price
پاکستان12 گھنٹے ago

زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی 2 روپے 32 پیسے مہنگی

اسلام آباد (صداے سچ نیوز) وزیراعظم پیکیج کے تحت اضافی بجلی استعمال کرنے والے زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے...

internet problem internet problem
پاکستان12 گھنٹے ago

موبائل نیٹ ورک یا انٹرنیٹ کا مسئلہ ہے؟ پی ٹی اے نے حل بتادیا

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ہدایات جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ صارفین پہلے متعلقہ کمپنی سے...

Trump JD Vance Trump JD Vance
تازہ ترین12 گھنٹے ago

ٹرمپ نے جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹا دیا، داخلی امور پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایت

واشنگٹن (صداے سچ نیوز) امریکی صدر ٹرمپ نے نائب صدر جے ڈی وینس کو بظاہر خارجہ پالیسی معاملات سے ہٹاتے...

rescue rescue
پاکستان12 گھنٹے ago

اٹک، بچوں کی لڑائی کے بعد تنازع، فائرنگ کے تبادلے میں 3 افراد جاں بحق

اٹک (صداے سچ نیوز) آئی جی پنجاب عبدالکریم نے اٹک میں پیش آنے والے تہرے قتل کے واقعے کا نوٹس لیا...

Trending