پاکستان
زراعت، غذائی تحفظ میں بیلاروس سے تعاون بڑھانا چاہتے ، رانا تنویر
انطالیہ (صداے سچ نیوز) وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے ازبکستان کے نائب وزیر زراعت علی شیر شکوروف سے ملاقات کی، جس میں زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔
وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق یہ ملاقات ترکیہ میں 31ویں عالمی ماحولیاتی کانفرنس (کوپ 31) کے موقع پر ہوئی۔ اس دوران زرعی تحقیق، بیجوں کی تیاری، باغبانی اور لائیوسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں کپاس اور باغبانی کی فصلوں کے لیے ہائبرڈ اور جینیاتی طور پر تبدیل شدہ (جی ایم او) بیجوں کی تیاری کے سلسلے میں مشترکہ تحقیق کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں جانب سے لائیوسٹاک میں تکنیکی تعاون، سائنسی مہارتوں کے تبادلے، تحقیقی تجربات سے استفادے اور جدید زرعی مشینری کے ذریعے پیداوار بڑھانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
وفاقی وزیر نے پاکستان میں ازبکستان کے تکنیکی ماہرین پر مشتمل وفد کے مجوزہ دورے کا خیرمقدم کیا اور دونوں ممالک کے زرعی ماہرین اور تحقیقی اداروں کے درمیان براہ راست روابط بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی۔ مجوزہ دورے سے مشترکہ تحقیق، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور ادارہ جاتی تعاون کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکے گا۔
ملاقات میں ازبکستان کے اینورا (ANORA) پلیٹ فارم کا بھی ذکر کیا گیا، جس کا مقصد سرمایہ کاری کے فروغ، قابل عمل زرعی منصوبوں کی تیاری، پانی کے مؤثر استعمال اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار اور موسمیاتی تبدیلیوں سے مطابقت رکھنے والے زرعی نظام کو فروغ دینا ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے ان امکانات سے زرعی پیداوار بڑھانے، تحقیق کو فروغ دینے اور غذائی تحفظ کو مزید مستحکم بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔
-
برطانیہ اور یورپ8 مہینے agoاو پی ایف چیئرمین سید قمر رضا کے اعزاز میں پرتکلف افطار ڈنر، اوورسیز کمیونٹی کو اتحاد کا پیغام
-
پاکستان8 مہینے agoحکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا
-
پاکستان11 مہینے agoاہلیان نورپور شاہاں بری امام کی بے دخلی عدالت عالیہ کے فیصلے کی خلاف ورزی، چیئرمین عوام دوست گروپ تنویر عباسی
-
پاکستان9 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان1 سال agoاسلام آباد پولیس کا نیشنل پریس کلب پر دھاوا، صحافیوں پر بدترین تشدد، انسانی حقوق تنظیموں کی مذمت
-
ایکسکلوسِو1 سال agoانٹیلی جنس ایجنسیوں کے5 نامزدافسران پر اعتراضات، بیرون ملک پریس قونصلر، اتاشیوں کی پوسٹنگ کامعاملہ لٹک گیا
-
پاکستان2 مہینے agoسونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
پاکستان9 مہینے agoپیرکوعام تعطیل کا اعلان

